🗓️
سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اکاؤنٹس بند کیے جانے پر گوگل ،فیس بک اور ٹویٹر کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گوگل، فیس بک اور ٹوئٹر کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔
اطلاعات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سرچ انجن گوگل، سوشل میڈیا سائٹس فیس بک اور ٹوئٹر کے سی ای اوز کے خلاف فلوریڈا کی وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر کرتے ہوئے ان ٹیکنالوجی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکی ریاست نیوجرسی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا کمپنیز کو تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے کہا کہ ہم خود پر لگائی جانے والی پابندیوں کے خاتمےکا مطالبہ کرتے ہیں، عدالتی مقدمہ ہماری آزادی اظہار رائے کے لیے ایک خوبصورت پیش رفت ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے اپنے اس جملے سے بہت پیار ہے جس کی وجہ سے ٹوئٹر نے میرا اکاؤنٹ بند کیا، جب یہ ٹیکنالوجی کمپنیاں ایک صدر پر پابندی عائد کر سکتی ہیں تو پھر کسی پر بھی پابندی لگا سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ رواں سال کے شروع میں ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے واشنگٹن ڈی سی میں کیپٹل ہل کی عمارت پر حملہ کر دیا تھا، ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعہ اپنے حامیوں کو حملے پر اکسایا تھا۔
مشہور خبریں۔
طلبہ کا مسئلہ حل نہ ہوا تو وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب مارچ کریں گے، حافظ نعیم الرحمٰن
🗓️ 26 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے
جنوری
اسد عمر نے بابر اعظم کو اہم پیغام دیا
🗓️ 25 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے
اکتوبر
لاہور میں مزارات،سینما ہالز، جمز اور پارکس بند کر دئے گئے ہیں
🗓️ 5 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت شہر
اگست
اسماعیل ہنیہ کا قتل مکمل طور پر ناقابل قبول ہے: روس
🗓️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: روس کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا
جولائی
ہم لاس اینجلس کے جہنم میں تنہا رہ گئے!امریکی صارفین کی مایوسی
🗓️ 12 جنوری 2025سچ خبریں:سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر امریکی صارفین نے
جنوری
تحریک عدم اعتماد عالمی طاقتوں کو ایبسولوٹلی ناٹ کہنے کا نتیجہ ہے:شہباز گل
🗓️ 24 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے
مارچ
بچوں میں موٹاپے کی اہم وجہ سامنے آگئی
🗓️ 12 جون 2021سیؤل(سچ خبریں)جنوبی کورین ماہرین نے بچوں میں موٹاپے کی ایک اہم وجہ
جون
سعودی عرب اور اسرائیلی سے امریکہ نے اپنا دامن جھاڑا
🗓️ 10 اگست 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے بدھ کے روز
اگست