🗓️
سچ خبریں:فلسطینی میڈیا نے مغربی کنارے اور یروشلم میں مزاحمتی تحریک کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ چند دنوں میں فلسطینی گروہوں کی کارکردگی نے سب پر ثابت کر دیا کہ اسرائیلی فوج کتنی کمزور ہے۔
فلسطین نیوز چینل نے مغربی کنارے اور یروشلم میں فلسطینی نوجوانوں کی جدوجہد کی تاثیر کے بارے میں ایک تجزیاتی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ مغربی کنارے میں صیہونی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنانے اور قابض فوج پر براہ راست فائرنگ کے واقعات میں حال ہی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے صیہونی فوجی فلسطینی مجاہدین کے حصار میں ہیں اور اس طرح وہ انہیں ہلاک اور زخمی کرتے ہیں۔
رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران ہم نے فائرنگ کی دو کارروائیوں کا مشاہدہ کیا، ایک مشرقی یروشلم میں شعفاط کیمپ کی چوکی پر اور دوسری نابلس کے قریب شاوی شیمرون کے علاقے میں، جو 48 گھنٹے سے بھی کم عرصے میں ہوئیں،اس دوران ان دونوں کارروائیوں کے موقع پر موجود صہیونی فوجی مختلف طرفوں سے فلسطینی مجاہدین کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔
اس رپورٹ کے مطابق اس حقیقت کے باوجود کہ یہ دونوں آپریشن مختلف اوقات اور مقامات پر کیے گئے،تاہم نتائج، کاروائیں کے طریقے اور انہیں انجام دینے والے مجاہدین کی کامیابی کے ساتھ بچ جانے لحاظ سے ایک جیسے ہیں۔
یاد رہے کہ دونوں حملوں میں نوجوان مجاہدین آپریشن کے مقام تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے اور مسلح اسرائیلی فوجیوں کے قریب ترین مقام پر نمودار ہوئے نیز تقریباً صفر کے فاصلے سے صیہونی فوجیوں پر گولیاں برسائیں اور حیرانی کے عالم میں آپریشن کی جگہ سے بحفاظت فرار ہو گئے۔
مشہور خبریں۔
جنگی اخراجات کو پورا کرنے کے لیے تل ابیب کا نیا راہ حل
🗓️ 11 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزارت خزانہ نے بجٹ خسارے کو کم کرنے کے
جنوری
حکومت کا قبائلی علاقوں میں ٹیکس چھوٹ ختم کرنے پر غور
🗓️ 17 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف بی آر نے وزارت خزانہ کو تجویز
مئی
کیا حماس اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹے گی؟
🗓️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے نائب صدر نے
اپریل
عراقی فوج کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری
🗓️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:عراقی فوج نے اس ملک کے صوبہ نینوا میں داعش کے
جولائی
صیہونی حکومت کی ایٹمی تنصیبات پر قطر کا اعتراض
🗓️ 10 مارچ 2025سچ خبریں: الٹرا آرتھوڈوکس میڈیا کے مطابق، قطر کی وزارت خارجہ نے
مارچ
فوجی عدالتوں سے ملزمان کے ٹرائل میں عالمی قوانین کی پاسداری کی گئی، عطا اللہ تارڑ
🗓️ 25 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ
دسمبر
حزب اللہ نے ایک اسرائیلی کواڈکوپٹر کو سرنگوں کر دیا۔
🗓️ 1 فروری 2021سچ خبریں:حزب اللہ کے جوانوں نے لبنانی فضائی حدود میں دراندازی کرنے
فروری
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 4 ہزار 795 پوائنٹس کی تاریخی مندی ریکارڈ
🗓️ 19 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی نان فائلرز کے خلاف سخت
دسمبر