?️
سچ خبریں:فلسطین میں شماریاتی مرکز نے گذشتہ مارچ میں صیہونی افواج کے ہاتھوں 230 فلسطینیوں کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔
فلسطینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وادی حلوہ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے گذشتہ مارچ میں القدس شہر سے 230 فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔
رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں 3 بچے، 8 خواتین اور 58 نوجوان شامل ہیں، اس رپورٹ کے ایک اور حصے میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت نے رواں ماہ شہر قدس کے پرانے حصے اور مسجد اقصیٰ میں 70 باشندوں کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مسجد اقصیٰ اور اس کی طرف جانے والی سڑکوں سے 80 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ اس عرصے کے دوران صیہونی حکومت نے بیت المقدس میں مقیم 6 فلسطینیوں کو عارضی طور پر حراست میں لے رکھا ہے۔
دوسری جانب مارچ میں قابض حکومت نے القدس شہر میں 6 فلسطینی خاندانوں کے مکانات کو مسمار کردیا جس کے نتیجے میں 27 افراد بے گھر ہوگئے۔
قابل ذکر ہے کہ صیہونیوں کے اس طرح کے اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ مسلح مجاہدین کا مقابلہ کرنے سے قاصر ہیں اور ان سے شدید ہراس میں ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ اپنا غصہ نہتے فلسطینیوں پر نکالتے ہیں اور انہیں بغیر کسی غلطی کے گرفتار کرتے ہیں، تاہم مزاحمتی تحریک کا کہنا ہے کہ اس وقت صیہونیوں کو چین کی نیند سے سونے نہیں دیں گے جب تک وہ فلسطین چھوڑ نہیں دیتے۔


مشہور خبریں۔
عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور انتخابی اتحاد نہیں کریں گے، جاوید لطیف
?️ 12 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وفاقی
جون
شام کے خلاف نئی امریکی جارحیت
?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: امریکہ شمالی شام اور عراق کی سرحد کے قریب 2500
جولائی
فرانسیسی ڈاکٹر: دھمکیوں کے باوجود ہم غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے اپنے راستے پر گامزن ہیں
?️ 5 جون 2025سچ خبریں: ایک فرانسیسی ڈاکٹر اور غزہ کی پٹی کی طرف بڑھنے
جون
وزیراعظم نے کہا کسی کا بھی احتساب ہو سکتا ہے: فواد چوہدری
?️ 28 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ
اپریل
دفتر خارجہ کی بھارت کی جانب سے رسول خدا ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے کی شدید مذمت
?️ 24 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ نے بی جے پی کے
اگست
شہدائے اے پی ایس نے پاکستانی قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کیا
?️ 16 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ اے پی
دسمبر
پاکستانی آرمی چیف کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات،خطے کی صورت حال اور تعاون پر تبادلہ خیال
?️ 15 فروری 2026پاکستانی آرمی چیف کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات،خطے کی صورت حال
فروری
حکومت نے نیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی کم قیمت پر خریدنے کا پلان آئی ایم ایف سے شیئر کر دیا
?️ 7 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے پاور پرچیزنگ کے حوالے سے اہم
مارچ