?️
سچ خبریں:میڈیا نے بریٹش کولمبیا کے علاقہ میں مقامی کینیڈا کے بچوں کی ایک اور اجتماعی قبر کی دریافت کیے جانے کی خبر دی ہے۔
سی بی سی کینیڈا کی رپورٹ کے مطابق برٹش کولمبیا کے کوپر جزیرے میں ایک اجتماعی قبر میں 160 بچوں کی لاشیں ملی ہیں جس کے بعدحالیہ ہفتوں میں کینیڈا کے مقامی بچوں کی دریافت ہونے والے یہ چوتھی اجتماعی قبر ہےجبکہ اس سے قبل دریافت ہونے والی قبروں سے ایک ہزار بچوں کی باقیات برآمد ہوئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 1883 سے 1996 کے درمیان تقریبا 150000 مقامی بچوں کو زبردستی اپنے کنبے سے الگ کردیا گیا اور کیتھولک چرچ کے قائم کردہ بورڈنگ اسکولوں میں بھیج دیا گیا جس کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ ان بچوں کو کینیڈا کی مقامی آبادی سے الگ کیا جائے،تاہم یہ کہا گیاانھیں ان کی مادری زبان اور روایات کو مسلط انداز میں تعلیم دینا مقصود ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کینیڈا کے وزیر اعظم نے اجتماعی قبروں میں لگ بھگ ایک ہزار مزید لاشوں کی دریافت کے بعد پوپ فرانسس کو کیتھولک چرچ کی جانب سے مقامی بچوں کے لئے بورڈنگ اسکول چلانے پر معافی مانگنے کے لئے کہا تھا، جسٹن ٹروڈو نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ میں نے پوپ فرانسس سے ذاتی طور پر اور براہ راست اس سلسلہ میں بات کی ہے کہ تنہا معافی مانگنا کافی نہیں ہے بلکہ اس سرزمین کے مقامی نژاد کینیڈینوں سے معافی مانگیں جبکہ میں جانتا ہوں کہ کیتھولک چرچ کی قیادت بہت سرگرم ہے اور اگلے اقدامات پر عمل پیرا ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکی سینیٹ میں بل پر وزیر داخلہ کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 30 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے
ستمبر
اسرائیلی حکومت کے "رفح” منصوبے پر مصر کا ردعمل
?️ 17 جولائی 2025سچ خبریں: غزہ کی آبادی کو بے گھر کرنے کے صیہونی حکومت
جولائی
برطانیہ: بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ جیتنے والی صورتحال نہیں ہے
?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: برطانوی سیکرٹری خارجہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی
مئی
یوکرین کے لیے امریکی فوجی امداد کی نئی فہرست کی تفصیلات
?️ 16 ستمبر 2022سچ خبریں: جو بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے یوکرین کو ہتھیاروں کے
ستمبر
صہیونیوں میں یحییٰ السنوار کو نشانہ بنانے کی ہمت نہیں
?️ 9 جنوری 2024سچ خبریں:آج اسرائیل ہیوم اخبار نے اعلان کیا ہے کہ اسے غزہ
جنوری
وزیر اعظم فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ
?️ 27 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم محمد بن
اکتوبر
تل ابیب کی طرف سے عرب وفد کو رام اللہ جانے سے روکنے کا راز / سمجھوتہ کرنے والوں کی نیتن یاہو طرز کی تذلیل
?️ 2 جون 2025سچ خیرں: عرب دنیا کے تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے عرب وفد
جون
بلوچستان کابینہ کا صوبے کی شاہراہوں سے سیکیورٹی چیک پوسٹس ختم کرنے کا حکم
?️ 25 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے قومی شاہراہوں سے
جون