?️
سچ خبریں:امریکہ کے صوبے کیلیفورنیا میں فائرنگ اور یرغمال بنائے جانے کے واقعے میں پولیس کے اعلی عہدہ دار سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
فاکس 11 ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے کیلیفورنیا صوبے میں فائرنگ اور یرغمال بنائے جانے والے واقعے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے، فاکس نیوز نے بھی اطلاع دی ہے کہ کیلیفورنیا کے سان جوکون ویلی کے علاقے میں فائرنگ اور یرغمال بنائے جانے کا واقعہ پیش آیا ، جس میں پولس کا ایک اعلی عہد ہ دار اور چار دیگر ہلاک ہوگئے۔
شہرکے عہدیداروں کا کہنا ہےکہ ملزم نے اس وقت فائرنگ کی جب خصوصی دستوں نے اس کے گھرکو محاصرے میں لے کر اس کے قریب جانے کی کوشش کی،یادرہے کہ اس واقعے میں پولیس کے دو اعلی عہدہ داروں کو گولی لگی جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، اسی طرح تین دیگر افراد جو گھر کے اندر تھے اور بندوق بردارنےجس ان کو یرغمال بنا رکھا تھا ،ہلاک ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے،واضح رہے کہ اگرچہ ریاستہائے متحدہ میں فائرنگ کے واقعات اور ان واقعات میں ہلاکتوں کی کثیر تعداد سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر بہت سی خبریں آرہی ہیں ،تاہم اسلحے رکھنے کی حامی طاقتور لابی اس ملک میں اسلحہ رکھنے پر پابندی لگانے والے قانون کو منظور کرنے کی اجازت نہیں دیتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں آتشیں اسلحے کی دستیابی اور دکانوں میں مختلف اقسام کے آتشیں اسلحہ کی فروخت سے زیادہ تر لوگ ذاتی آتشیں اسلحہ کے مالک بن گئے ہیں یہی وجہ ہے کہ اس ملک میں آتشیں اسلحے کی تعداد بہت زیادہ ہے۔


مشہور خبریں۔
مقبوضہ کشمیر میں گروپ20 اجلاس کا انعقاد ایک گہری سازش ہے، غلام احمد گلزار
?️ 28 اپریل 2023سری نگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و
اپریل
سوئٹزرلینڈ میں صہیونی مخالف مظاہرہ
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:فلسطین کے حامیوں کی ایک بڑی تعداد جھنڈے اور بینرز اٹھائے
اگست
اسرائیلی سیاسی نظام پر عوام کے اعتماد میں گہرا بحران
?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں یونیورسٹی آف حیفا کی جانب سے کیے
جنوری
معمول سے کم بارشوں کے باعث ربیع کی فصلوں کے اہداف کو پورا کرنا مشکل ہوگیا
?️ 28 دسمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) حکومت نے معمول سے کم بارشیں ہونے پر تشویش
دسمبر
میرواعظ عمر فاروق کا مساجد کو سماجی اصلاح کے مراکز بنانے پر زور
?️ 13 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مارچ
اسلامی انقلاب کی بیالیسیویں سالگرہ کے موقع پر ایران میں عظیم الشان جشن
?️ 10 فروری 2021سچ خبریں:ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی بیالیسیویں سالگرہ کے موقع
فروری
امریکہ میں خانہ جنگی کے بڑھتے خطرات
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر ایف بی آئی
اگست
یوکرین جنگ اور ترکی کے فوجی حسابات میں غلطیاں
?️ 6 مئی 2022سچ خبریں:ترکی نہ صرف S400 کی خریداری بلکہ اس کے استعمال کے
مئی