کیا پوتن اور ٹرمپ کی ملاقات جنگ کے خاتمے کی نئی امید بن سکتی ہے؟

پوتین

?️

کیا پوتن اور ٹرمپ کی ملاقات جنگ کے خاتمے کی نئی امید بن سکتی ہے؟
روس اور امریکہ کے صدور ولادیمیر پوتن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان جمعرات کے روز ہونے والی طویل ٹیلی فونک گفتگو کے بعد دونوں رہنماؤں نے آئندہ ہفتوں میں ہنگری کے دارالحکومت بوداپسٹ میں براہِ راست ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔
یہ رابطہ روسی صدر کی جانب سے کیا گیا اور دو گھنٹے سے زائد جاری رہا۔ گفتگو کے بعد ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم Truth Social پر لکھا کہ بات چیت سازگار اور تعمیری رہی۔ کریملن کے مشیر یوری اوشاکوف نے بھی اسے بامعنی قرار دیا۔
ذرائع کے مطابق، پوتن نے مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے ٹرمپ کی کامیابیوں پر مبارکباد دی، جبکہ ٹرمپ نے کہا کہ یہ کامیابی یوکرین کے بحران کے حل میں بھی مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے جنگ کے خاتمے کے بعد روس-امریکہ تجارتی تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اگلے ہفتے دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کی ملاقات ہوگی جس کی قیادت امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو اور روسی وزیر سرگئی لاوروف کریں گے۔ اسی سلسلے میں ٹرمپ اور پوتن کی بوداپسٹ ملاقات کی تیاری بھی شروع ہوگئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق، پوتن اور ٹرمپ کی گفتگو نے یوکرینی صدر ولودیمیر زلنسکی کو حیران کردیا، کیونکہ وہ امید کر رہے تھے کہ ٹرمپ سے ملاقات میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلز کی فراہمی پر بات ہوگی۔ لیکن پوتن-ٹرمپ رابطے کے بعد ان کے منصوبے متاثر ہوئے۔
برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق، یہ ملاقات یورپی یونین کے لیے ایک سیاسی دھچکا اور ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔
ادھر امریکی خبررساں ادارہ بلومبرگ نے رپورٹ کیا کہ ٹرمپ نے پوتن سے گفتگو کے دوران اپنے لہجے میں نرمی اختیار کی اور اشارہ دیا کہ وہ فی الحال یوکرین کو تاما ہاک میزائل فراہم کرنے کے حامی نہیں۔
امریکی نائب صدر جے ڈی ونس کا کہنا ہے کہ ابھی روس اور یوکرین دونوں فریق امن معاہدے کے لیے تیار نہیں، تاہم صدر ٹرمپ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے بھی امید ظاہر کی ہے کہ بوداپسٹ میں ان کی پوتن سے ملاقات "تعمیری اور نتیجہ خیز ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یوکرین کی جنگ ممکنہ طور پر تیسری عالمی جنگ بن سکتی تھی، لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ یہ مناسب وقت نہیں کہ روس پر نئی پابندیاں لگائی جائیں، اگرچہ میں ان کے خلاف نہیں۔
اسی دوران ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان نے اعلان کیا کہ پوتن اور ٹرمپ کی ملاقات کی تیاری شروع ہوچکی ہے اور ان کا ملک امن کا جزیرہ بنا رہے گا۔
دوسری جانب، روسی وزارتِ خارجہ کے ایک سینئر اہلکار ولادیسلاو ماسلینکوف نے کہا کہ یورپی یونین اور نیٹو یوکرین میں جنگ کے خاتمے میں نہیں بلکہ اس کے جاری رہنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

اداکار شادی میں شریک ہونے کے کتنے پیسے لیتے ہیں؟

?️ 26 جولائی 2023سچ خبریں: پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے اعتراف کیا ہے کہ اداکار

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں  میں تعلیم حاصل کرنے والے  طلبا کے لئے اہم خبر

?️ 6 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے

آسٹریا کے سفارت کاروں نے صیہونی حکومت پر دباؤ بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے

?️ 28 اگست 2025سچ خبریں: ایک کھلے خط میں آسٹریا کے درجنوں سفارت کاروں نے

افغانستان میں داعش کے 50 ارکان کی خود سپردگی

?️ 8 فروری 2022سچ خبریں:طالبان کے انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کے

نیتن یاہو غزہ کی پٹی پر مکمل قبضے کے منصوبے سے پیچھے ہٹنے پر مجبور

?️ 14 اگست 2025سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی ریاست کے وزیراعظم بنجمن

صیہونی فوج کا ایک بار پھر اپنی نااہلی کا اعلان

?️ 26 جون 2023سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک چینل نے صہیونی فوج کا حوالہ

اگر متحدہ عرب امارات نے یمن میں اپنی کارروائیاں جاری رکھی تو ہم جواب دیں گے: صنعا

?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:   یمن کی انصاراللہ تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن محمد

کیسز کی براہ راست سماعت سے نظامِ انصاف میں مزید شفافیت آئے گی، قاضی فائز عیسیٰ

?️ 6 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے