کیا مغربی کنارے کی عوام غزہ کے ساتھ ہے؟

غزہ

🗓️

سچ خبریں: مغربی کنارے کے مختلف علاقوں کے مکینوں نے نئے سال کے آغاز پر غزہ کی پٹی کے معصوم شہریوں کے لیے اپنی حمایت ظاہر کرنے کی کوشش کی۔

المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی میڈیا نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی کے مکینوں کی حمایت میں مقبوضہ بیت المقدس، جنین اور مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں نئے سال کے آغاز کی تقریبات منسوخ کردی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت میں یمنی عوام کا وسیع مارچ

اس کے علاوہ رام اللہ کے باشندوں نے آج صبح غزہ کی پٹی میں مزاحمتی قوتوں اور اس پٹی کے مظلوم باشندوں کی حمایت میں مارچ کیا۔

جنین شہر اور جنین کیمپ میں مقیم فلسطینی شہریوں نے بھی صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف غزہ کے عوام کی مزاحمت کی حمایت میں مارچ کیا۔

اس سے قبل مغربی کنارے کے مختلف علاقوں کے رہائشیوں نے غزہ کی پٹی میں مجاہدین کی حمایت کا اعلان کیا تھا،یہ مسئلہ اس خطے میں کیے گئے سروے کے نتائج میں زیادہ واضح ہے۔

نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی عالمی سطح پر خاص طور پر یورپی ممالک کے شہریوں میں فلسطین کے لیے حمایت کی لہر جاری ہے ، نئے سال کے آغاز پر سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں غزہ سے اظہار یکجہتی کے مظاہرے کیے گئے،سوئس شہریوں نئے سال کی آمد پر سڑکوں پر ہونے والی تقریبات میں فلسطینی پرچم بلند کیا۔

مزید پڑھیں: لاس اینجلس کے ہوائی اڈے کی سرگرمی میں خلل کیوں پڑا؟

فن لینڈ میں اس ملک کے دارالحکومت ہیلسنکی میں نئے سال کی تقریب کے دوران فلسطینی پرچم بلند کیا گیا ، اس کے ساتھ ہی فرانس اور جرمنی میں بھی نئے سال کی تقریب کے موقع پر غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے کیے گئے ۔

مشہور خبریں۔

سام سنگ نے ٹرپل فولڈنگ  موبائل فون پر کام شروع کر دیا

🗓️ 28 دسمبر 2021سیؤل (سچ خبریں ) سام سنگ نے فولڈنگ فون متعارف کروا کر

لبنان میں صیہونی جارحیت؛ 200 سے زائد بچوں کی شہادت

🗓️ 12 نومبر 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) کی رپورٹ کے مطابق

خلیج عدن میں دو امریکی میرینز کیوں لاپتہ ہوئے

🗓️ 23 جنوری 2024سچ خبریں: اس حقیقت کی وجہ سے کہ امریکی حکام نے بارہا

وزیراعظم عمران خان نے کامیاب پاکستان پروگرام کے انڈر بغیر سود قرضوں کا اجرا کر دیا

🗓️ 2 مارچ 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کامیاب پاکستان پروگرام کے

سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد، حکمران اتحاد کا ہر فورم پر مزاحمت کا عزم

🗓️ 6 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکمران اتحاد نے سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ

عمران خان نے وزراء کو کالعدم تحریک لبیک سے مذاکرات کے احکام جاری کر دئے

🗓️ 23 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے پیر نورالحق قادری سے ٹیلفونک

روس ہمارے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے: نیٹو رہنما

🗓️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: شمالی بحر اوقیانوس کے معاہدے کی تنظیم کے رہنماؤں نے

اسرائیلی جارحیت علاقائی جنگ کا باعث

🗓️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: جہاں صیہونی حکومت مسلسل لبنان کو اس ملک پر ہر قسم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے