?️
سچ خبریں: صیہونی چینل نے اعلان کیا کہ حماس قیدیوں کے تبادلے سے پہلے جنگ کے مکمل خاتمے کی شرط پر کاربند ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق عبرانی زبان کے کان چینل نے کہا ہے کہ تل ابیب نے حماس نے بنیادی مطالبات اور شرائط میں کمی کے آثار نہیں دیکھے۔
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کے لیے حماس کی بنیادی شرط مذاکرات کرنے سے پہلے غزہ میں جنگ کا مکمل خاتمہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی قیدیوں کی رہائی کے لیے حماس کی نئی تجویز
اسی دوران مجاہدین بریگیڈز نے غزہ شہر میں تل الحوا کے علاقے میں ایک گھر کے اندر اسرائیلی قابض افواج کا مشاہدہ کرنے اور انہیں OG-7V اینٹی آرمر راکٹ سے نشانہ بنانے نیز ان فورسز کے کچھ ساز و سامان کو قبضے میں لینے کے مناظر نشر کئے۔
الجزیرہ نے یہ بھی کہا کہ غزہ میں جنگ کے بھاری اخراجات نے نیتن یاہو کو کچھ سرکاری دفاتر بند کرنے اور اپنے فنڈز کو جنگ پر خرچ کرنے پر غور کرنے پر مجبور کیا۔
دوسری جانب عبرانی زبان بولنے والے ذرائع نے غزہ کی پٹی سے مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع شہر سدیروت پر راکٹ حملے کی اطلاع دی ہے۔
کہا جاتا ہے کہ اس حملے کے بعد سدیروت اور غزہ کی پٹی کے آس پاس کے کچھ قصبوں میں خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔
القدس فورسز نے اعلان کیا کہ سدیروت اور نیرعام کے مقبوضہ قصبوں اور غزہ سے ملحقہ کچھ قصبوں کو راکٹ حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
گزشتہ روز قدس بریگیڈز (فلسطینی جہاد اسلامی موومنٹ کی عسکری شاخ) نے اعلان کیا کہ اس نے غزہ کی پٹی کے ارد گرد صہیونی بستیوں سدیروت ،نیرعام اور دیگر صہیونی بستیوں پر گولہ باری کی ہے۔
نیز قدس بٹالین نے خان یونس کے مرکز میں صیہونی حکومت کے فوجیوں اور فوجی ساز و سامان کو بھاری مارٹروں سے نشانہ بنایا۔
مزید پڑھیں: حماس کے سینئر رکن کے قتل کی وجہ سے قیدیوں کے تبادلے میں مشکلات
قدس بریگیڈز نے خان یونس کے مشرق میں پیش قدمی کے مختلف محوروں میں صیہونی حکومت کے فوجیوں اور ساز و سامان پر مارٹر حملے کی ویڈیو جاری کی ہے۔


مشہور خبریں۔
آئین واضح ہے پیسہ خرچ کرنے کا اختیار صرف عوام کے منتخب نمائندوں کے پاس ہے، راجا پرویز اشرف
?️ 27 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا
اپریل
نایاب الیکشن میں پاکستان اور بھارت کا ایک دوسرے کے حق میں ووٹ
?️ 20 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان 6 جون کو 8ویں مرتبہ سلامتی کونسل
مئی
افغانستان کی موجودہ صورتحال پر جو بائیڈن کا بڑا بیان، افغان فوج اور رہنماؤں کو سب سے بڑا ذمہ دار قرار دے دیا
?️ 17 اگست 2021واشنگٹن (سچ خبریں) افغانستان کی موجودہ صورتحال پر امریکی صدر جو بائیڈن
اگست
شہید ابوحمزہ کا شہادت سے کچھ دیر قبل پیغام
?️ 31 مارچ 2025 سچ خبریں:شہید ابوحمزہ نے شہادت سے کچھ دیر قبل اپنے آخری
مارچ
یمن کا اسرائیل پر میزائل و ڈرون حملہ؛ بن گورین اور تل ابیب نشانے پر
?️ 10 مئی 2025 سچ خبریں:یمنی مسلح افواج نے فلسطینی عوام کی حمایت میں اسرائیل
مئی
جنگ بندی معاہدے کے باوجود غزہ پر صیہونیوں کے حملے جاری
?️ 26 اکتوبر 2025سچ خبریں: الجزیرہ کے مطابق صیہونی فوج نے گزشتہ رات مشرقی غزہ
اکتوبر
جرمنی کی روس کو دھمکی
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:جرمن وزیر خارجہ نے روس کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے
جنوری
تل ابیب کے جنوب میں خوفناک آتشزدگی
?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے تل ابیب کے جنوب میں خوفناک آگ لگنے
نومبر