?️
سچ خبریں:ترک میڈیا نے یونان کو اسلحہ کی فروخت اور اس ملک کو F-35 اسٹریٹجک لڑاکا فروخت کرنے کے لئے سہولیات کی فراہمی کے بارے میں پینٹاگون کے مثبت نظریہ کو واشنگٹن – انقرہ تعلقات کے لیے ایک اور دھچکا قرار دیا ہے۔
انقرہ واشنگٹن تعلقات کا آسمان ابھی بھی ابر آلود ہے اور دوستانہ اور امیدوارانہ اشارے کہیں دکھائی نہیں دے رہے ہیں جبکہ امریکی سینیٹ نے حال ہی میں ایک اور اقدام اٹھایا ہے جس سے ترکی کے مفادات کو سنگین خطرہ لاحق ہوسکتا ہے،یونان کو اسلحہ کی فروخت پر پینٹاگون کے مثبت موقف اور اس چھوٹے یورپی ملک کو ایف 35 اسٹریٹجک لڑاکا فروخت کرنے کے لئے سہولیات کی فراہمی کو ترک میڈیا نے واشنگٹن-انقرہ تعلقات کو ایک اور دھچکا قرار دیا ہے۔
یادرہے کہ اگرچہ ترکی کی حکمراں جماعت کے قریبی ذرائع ابلاغ نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور ان کے امریکی ہم منصب جو بائیڈن کے مابین حالیہ ملاقات کی ایک مثبت تصویرپیش کرنے کی کوشش کی ہےلیکن زمینی صورتحال سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ واشنگٹن ایک طرح سے ترکی کو کمتر دکھانے کی کوشش کر رہا ہے ،تاہم اگر افغانستان میں ترکی کی مستقل موجودگی جیسے امور پر بات دونوں ممالک میں بات ہو رہی ہے تو واشنگٹن ایسے معاملات کو ماہر ین کی سطح پر یا زیادہ سے زیادہ نائب وزراء خارجہ کی سطح پر دیکھنا پسند کرتا ہے۔
واضح رہے کہ برلن میں ہونے والی لیبیا کانفرنس کے موقع پر مولود چاووش اوغلو اور انتھونی بلنکن کے درمیان کوئی باہمی ملاقات نہیں ہوئی،یہی وجہ ہے کہ بہت سارے تجزیہ کاروں نے امریکہ اور ترک تعلقات کے منجمد ہونے کی بات کی ہے،امریکہ نے ترکی کے روس سے قریب ہونے اور اس کے ایس -400 میزائل دفاعی نظام کی خریداری کو اچھا بہانہ بنایاہے جس سے نہ صرف ترک صدارتی دفاعی ٹیم پر اسلحہ کی پابندیاں عائد کی گئیں بلکہ ترکی کو ایف 35 جنگی طیاروں کی فراہمی کو بھی ناممکن بنا دیاہے اور اسے اس جدید فائٹر کے نو سو سے زیادہ مختلف حصوں کے مینوفیکچررز کے گروپ سے خارج کردیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں ہوگا: پاکستان
?️ 20 ستمبر 2025سچ خبریں: پاکستان کے خارجہ امور کے ترجمان شفقت علی خان نے
ستمبر
غزہ میں عام شہریوں کے قتل عام کا ذمہ دار کون ہے؟
?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں: روس نے اعلان کیا کہ غزہ میں تمام لوگوں کی
دسمبر
اے آئی چیٹ بوٹس درست خبر اور معلومات فراہم نہیں کرتے، تحقیق
?️ 2 نومبر 2025سچ خبریں: دنیا بھر کے 22 عالمی نشریاتی اداروں کی مشترکہ تحقیق
نومبر
ہنیہ کی شہادت سے پاکستانی عوام غصے میں
?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی دہشت گرد حکومت کے ہاتھوں تحریک حماس کے سربراہ
اگست
جنوبی لبنان میں مکانات نذرآتش؛نبطیہ اور التفاح علاقے پر اسرائیلی پروازیں
?️ 4 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں اپنی نقل و حرکت
فروری
عین الاسد فوجی اڈے میں امریکہ کی مشکوک نقل و حرکت
?️ 5 مئی 2023سچ خبریں:عراق کے صوبہ الانبار میں حشد الشعبی کے ایک ذریعے نے
مئی
یاسر حسین نے عید کے میسجز بھیجنے والوں کو خصوصی عید مبارک دی
?️ 21 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر
جولائی
سعودی اتحاد کے جرائم پر ردعمل
?️ 22 جنوری 2022سچ خبریں: یمن کے رہائشی علاقوں پر سعودی عرب اور متحدہ عرب
جنوری