?️
سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک اخبار نے طوفان الاقصیٰ آپریشن کے آغاز کے بعد صیہونی حکومت کی عالمی حمایت کے خاتمے کا اعتراف کیا ہے۔
عرب 48 کی رپورٹ کے مطابق عبرانی زبان کے ہاریٹز اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ 7 اکتوبر کو فلسطینی افواج کے حملے کے بعد اسرائیل کے لیے بین الاقوامی حمایت تیزی سے ختم ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:198 فلسطینی اور بین الاقوامی تنظیموں کا فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی جواز کی آخری گھڑی (غزہ پر صیہونی حکومت کے حملے) کی ٹک ٹک لگ گئی ہے اور اس مسئلے نے تل ابیب کے حکام کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
ہارٹز اخبار نے تاکید کی کہ ہم نے اردن کے سفیر کو تل ابیب سے طلب کیے جانے اور امریکی وزیر دفاع اور اسرائیلی وزیر کے درمیان ہونے والی بات چیت کا منظرعام پر آنا دیکھا ہے۔
صیہونی اخبار یدیوت احرونٹ نے بھی لکھا ہے کہ تمام علامات اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ اسرائیل غزہ کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور بین الاقوامی سطح پر اس جنگ کے جواز کے کمزور ہونے کی وجہ سے اس علاقے میں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام ہوچکا ہے۔
مزید پڑھیں: غزہ میں بین الاقوامی قوانین اور انسانی مداخلت کی کوئی خبر نہیں
صہیونی اخبار معاریو کے عسکری تجزیہ کار تل لیو رام نے بھی انکشاف کیا کہ فوج کی ریزرو فورسز کے اعلیٰ افسران جو پہلے غزہ میں خدمات انجام دے چکے ہیں اور اس علاقے سے واقف ہیں، کا کہنا ہے کہ کہ حماس فورسز کی صلاحیتوں اور جنگی مہارتوں میں ماضی کے مقابلے میں نمایاں طور پر بہتری آئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پتہ چلتا ہے کہ اس تحریک نے پہلے ہی اس منظر نامے (زمینی حملے) کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک دفاعی منصوبہ تیار کر رکھا تھا۔


مشہور خبریں۔
شامی ڈیموکریٹک فورسز کا امریکہ کے سامنے ہتھیار ڈالنے کا اعلان
?️ 19 دسمبر 2024سچ خبریں:شامی ڈیموکریٹک فورسز کے کمانڈر نے شام کے عین العرب علاقے
دسمبر
امریکی نمائندے کی مداخلت پسندانہ بیان بازی پر حزب اللہ کا ردعمل
?️ 12 اپریل 2025سچ خبریں: حزب اللہ کے خلاف خطے کے لیے امریکی نائب خصوصی نمائندے
اپریل
فلسطین کے بارے میں برطانیہ کا تازہ ترین مؤقف
?️ 21 مئی 2025 سچ خبریں:برطانیہ نے مغربی کنارے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں
مئی
سکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں میں 18 خوارجی جہنم واصل کردیئے
?️ 17 اکتوبر 2025لکی مروت (سچ خبریں) سکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں میں 18 خوارجی
اکتوبر
تل ابیب کے قلب پر یمنی میزائل حملہ؛ صیہونی ذرائع کی تصدیق
?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی ذرائع کی تصدیق نے تصدیق کی ہے کہ یمن کی
دسمبر
خواتین کے مختصر لباس سے معاشرے پر اثر پڑتا ہے
?️ 21 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہااگر خواتین بہت
جون
صیہونی حکومت کے اشدود ری ایکٹر میں دھماکہ
?️ 14 جولائی 2021سچ خبریں:ایک اسرائیلی صحافی نے مقبوضہ علاقوں میں اشدو ری ایکٹر میں
جولائی
ایچ ای سی کا نیا سربراہ کون بن سکتا ہے
?️ 30 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئرمین ڈاکٹر
مارچ