سچ خبریں:سی این این کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں امریکی سفارت خانے کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ کابل کے محاصرے سے قبل حساس دستاویزات کو مکمل طور پر تباہ کردیں۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق کابل میں امریکی سفارت خانے کو حساس دستاویزات کو تباہ کرنے کا حکم دیا گیا ہےجبکہ اسی وقت مقامی افغان میڈیا نے اطلاع دی کہ کابل میں کینیڈا کے سفارت خانے کے اندر سے دھوئیں کے بادل اٹھ رہے ہیں جو کہ کابل میں سفارت خانے کی خفیہ دستاویزات کو جلانے کی وجہ سے ہو سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزامریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے اعلان کیا کہ تین ہزار امریکی فوجیوں کا ایک بڑا حصہ اگلے دو دنوں میں کابل میں امریکی سفارت خانے کے عملے کےبحفاظت انخلا کے لیے افغان دارالحکومت پہنچے گا،کربی نے یہ بھی کہا کہ امریکہ ہر روز ہزاروں شہریوں کو افغانستان سے نکالنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
پینٹاگون کے ترجمان نے افغانستان میں طالبان کی پیش رفت کی روشنی میں کابل کے مستقبل کے بارے میں بھی تشویش کا اظہار کیا، تاہم یہ نہیں کہا ہے کہ یہ ہماری ہی لگائی ہوئی آگ ہے جس میں اس وقت پورا افغانستان جل رہا ہے ۔
واضح رہے کہ امریکہ ایک طرف طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کر رہا تھا اور دوسری طرف بیس سال تک اس ملک میں بے سود موجودگی کے بعد اچانک انخلاکرنے کا فیصلہ کیا جبکہ انھیں دنوں طالبان اور افغان فوج کے درمیان شدید لڑائی چل رہی تھی جس میں امریکہ کے اس اعلان کے بعد نہایت ہی شدت پیدا ہوگئی اور اس کے نتیجہ میں آج طالبان نے اس ملک کے اکثر حصہ پر قبضہ کرلیاہے یہی وجہ ہے متعدد تجزیہ کار اس اقدام کو ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیتے ہیں ۔
مشہور خبریں۔
پیرس کی سڑکوں پر فرانسیسی طبی عملے کا مظاہرہ
جنوری
تیونس کی النہضہ کے رہنما راشد الغنوشی جیل میں بھوک ہڑتال پر؛ وجہ؟
فروری
غربت کے خاتمے کیلئے مشترکہ کاوشیں کرنا ہوں گی:وزیراعظم
اپریل
بعض یورپی ممالک شام کے بارے میں اپنے موقف پر نظر ثانی کر رہے ہیں: اسپوٹنک
مئی
پنجاب اسمبلی سے متعلق آرڈیننس پر عدالت کا پنجاب حکومت کو نوٹس
جون
مریم نواز کے خلاف نیب نے لیا ایک اہم فیصلہ
مارچ
ایم کیو ایم اور بی اے پی کو منانے کی کوششیں تیز
جون
انگلینڈ میں ہر ماہ مرنے والوں کی تعداد تقریباً دو ہزار
جنوری