🗓️
سچ خبریں:امریکہ کی طرف سے افغانستان کے مرکزی بنک کی مسلسل ناکہ بندی کے بعد کابل میں متعدد افراد نے احتجاج کرتے ہوئے امریکہ کو سامراجی طاقت قرار دیا اور افغانستان کے مالی وسائل کو آزاد کرنےکا مطالبہ کیا۔
افغانستان کی فارس نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا کہ افغانستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی ناکہ بندی اور ملک کی معاشی پریشانیوں کے ردعمل میں آج کابل میں متعدد شہریوں نے مظاہرہ کیا،مظاہرین نے افغانستان کی معیشت کو کساد بازاری اور تباہی سے نکالنے کے لیے افغان کرنسی کے اجراء کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے پشتو اور انگریزی میں امریکہ کے خلاف نعرے لگائے، امریکہ کو استعمار قرار دیا اور افغانستان کے بلاک شدہ فنڈز کو فوری طور پر جاری کرنے کا مطالبہ کیا،واضح رہے کہ اس مظاہرے کی کال طالبان کے ترجمانوں نے دی تھی جس میں کہا گیا ہے کہ افغان اثاثوں کو منجمد کرنا افغانستان میں انسانی بحران کی ایک بڑی وجہ ہے۔
واضح رہے کہ یہ مظاہرہ اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ اور دیگر مغربی ممالک نے 15 اگست 2021 کو طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغان اثاثوں کی9.5 بلین ڈالر سے زیادہ کی رقم منجمد کر دی تھی اوران تک طالبان کی رسائی منقطع کر دی ، اس سے قبل طالبان اور بعض دیگر ممالک کے حکام نے افغانستان میں بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال کے بعد امریکہ کے ہاتھوں بلاک شدہ زرمبادلہ کے وسائل کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیراعظم کی خصوصی گفتگو
🗓️ 21 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پچھلی حکومت کی بدترین
جون
امریکا چین کی اے آئی ترقی سے خوفزدہ، 50 چینی ٹیک کمپنیاں بلیک لسٹ کر دیں
🗓️ 26 مارچ 2025سچ خبریں: امریکا نے بیجنگ کی مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور جدید
مارچ
یمنی کیسے سیف القدس کو دھار دیتے ہیں؟
🗓️ 7 جون 2021سچ خبریں:ہم سید حسن نصراللہ کی بیان کردہ مساوات کا لازمی جزو
جون
وزیر داخلہ کا سوئس اکاؤنٹ کیس سے متعلق اہم بیان
🗓️ 11 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سوئس اکاؤنٹ کا کیس
اپریل
یوکرین جنگ کے بارے میں امریکہ کا اعتراف؛روس کی زبانی
🗓️ 11 جولائی 2023سچ خبریں: یوکرین کو کلسٹر بم فراہم کرنے کے بارے میں وائٹ
جولائی
صیہونی خفیہ تنظیموں میں بھی حماس موجود
🗓️ 18 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا کی رپورٹ میں قابض حکومت کے سیکورٹی اور
مئی
حکومت کا ریاستی اداروں کے خلاف سائبر کرائم کی روک تھام کیلئے نئے طریقہ کار پر غور
🗓️ 15 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت سوشل میڈیا کے مواد کو ریگولیٹ کرنے
دسمبر
صیہونیوں کے ہاتھوں الجزیرہ کی رپورٹر شہید
🗓️ 14 مئی 2022سچ خبریں:الجزیرہ کی رپورٹر کو جنین پر صیہونی عسکریت پسندوں کے حملے
مئی