ڈنمارک پولیس کا ایرانی خاتون کے ساتھ توہین آمیز سلوک؛ایران کا احتجاج

ڈنمارک

?️

سچ خبریں:ڈنمارک پولیس نے ایرانی پناہ گزین خاتون کے ساتھ پر تشدد اور توہین آمیز سلوک کیا جس پر ایران کی انسانی حقوق کونسل نے پر زور مذمت کی۔
ایران کی انسانی حقوق کونسل کے سربراہ کاظم غریب آبادی نے اتوار کے روز ڈنمارک کے وزیر برائے امیگریشن امور ‘ماتیاس تسفایہ’ کو لکھے گئے ایک خط میں حالیہ دنوں میں ڈینش پولیس کی جانب سے ایک ایرانی خاتون پناہ گزين کے ساتھ پرتشدد اور توہین آمیز سلوک پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اس ملک کے حکام سے ایسی غیر انسانی اقدامات کے روکنے کے ساتھ ساتھ دوسرے ممالک کے شہریوں پر دوہرا معیار مسلط کرنے سے گریز کرنے کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا میں کچھ تصاویر اور ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں ڈنمارک کی امیگریشن پولیس نے ایک ایرانی خاتون پناہ گزین کو اس کے شوہر اور بچوں کے سامنے مارا پیٹا اور اسے ترکی کے سفر کیلئے زبردستی کوپن ہیگن ایئرپورٹ پر منتقل کیا گیا۔

ڈنمارک کی پولیس کی جانب سے اس افسوسناک اور پرتشدد واقعے کی تصدیق کے بعد، کوپن ہیگن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے نے ایک سرکاری نوٹ بھیجا جس میں ڈنمارک کی وزارت خارجہ کو اس غیر انسانی فعل کے خلاف اپنے احتجاج اور شکایت سے آگاہ کیا۔

اس سلسلے میں ڈنمارک میں تعینات خاتون ایرانی سفیر نادی پور نے ڈنمارک کی وزارت خارجہ اوروزارت امیگریشن کے متعلقہ حکام سے ملاقات کی اور اس پر واقعے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی احتجاج کا اعلان کردیا۔

 

مشہور خبریں۔

غزہ شہر پر قبضہ چھ ماہ تک جاری رہے گا: تل آویو

?️ 15 ستمبر 2025سچ خبریں: صہیونی  ریجیم کے چینل 12 ٹیلی ویژن نے اپنی رپورٹ

اقوام متحدہ کی امن فوج پر صیہونی حملے پر ترکی کا ردعمل

?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: ترکی کی وزارت خارجہ نے صہیونی حکومت کی جانب سے

ٹک ٹاکر کی جان کو خطرہ، گھر کے باہر پولیس تعینات کر دی گئی

?️ 21 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) 14 اگست کے روز مینار پاکستان پر موجود متاثرہ 

ٹرمپ ذاتی طور پر اسرائیل کو بچانے اور قطر کو پرسکون کرنے کے لیے کام کریں گے!

?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: ایک عبرانی میڈیا آؤٹ لیٹ نے رپورٹ کیا کہ امریکی

پاک-بھارت مذاکرات کا معاملہ، سابق بھارتی سفیر نے اہم بیان جاری کردیا

?️ 6 اپریل 2021نئی دہلی (سچ خبریں) پاکستان اور بھارت کے مابین بات چیت اور

جولان کی پہاڑیوں پر کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے؛اسرائیل کا اعلان !

?️ 30 جون 2025 سچ خبریں:صہیونی وزیر خارجہ گدعون ساعر نے واضح کیا ہے کہ

مزید 4 صیہونی قیدیوں کی آج رہائی

?️ 22 فروری 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمت کاروں نے صیہونی حکومت کے ساتھ قیدیوں کے

امریکہ میں علیحدگی پسند رجحانات کی شدت

?️ 3 اکتوبر 2021سچ خبریں:ق ایک نئے سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے