?️
سچ خبریں: ڈنمارک کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اس ملک میں ایک انتہا پسند گروپ کی طرف سے قرآن پاک کی تازہ ترین توہین کو شرمناک فعل قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔
ڈنمارک میں قرآن پاک کی توہین سے عالمی برادری میں شدید ردعمل کی لہر دوڑ گئی اور دنیا کے مسلم ممالک میں غم و غصہ پایا گیا جس کے بعد اس ملک کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اس توہین آمیز فعل کی مذمت کی۔
اس حوالے سے ترکی کی اناطولیہ خبررساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ، کل (ہفتہ) ایک بیان میں ڈنمارک نے قرآن پاک کے نسخے کو نذر آتش کرنے کے اشتعال انگیز عمل کی مذمت کی اور اسے ایک شرمناک فعل قرار دیا جو دیگر مذاہب کی توہین ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یورپ میں قرآن پاک کے توہین کا نہ رکنے والا سلسلہ،اس بار ڈنمارک میں
ایسا لگتا ہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کی توہین پر ہونے والے شدید ردعمل کے بعد ڈنمارک نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے مسلمانوں کے غصے سے خود کو بچانے کی کوشش کی ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ شب (ہفتہ 22 جولائی) لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے سویڈن کی طرف سے قرآن کی توہین کرنے والوں کو بار بار اجازت دینے کے اقدام کے حوالے سے ایک پیغام میں تاکید کی کہ "معافی ماننگے کی اداکاریوں بے وقوف نہیں بننا چاہیے، یہ کافی نہیں ہے ، سویڈش حکومت کو ان توہین آمیز رویوں یا ہماری مقدسات کی توہین کرنے سے روکنا چاہیے۔
ڈنمارک کی وزارت خارجہ نے اپنے ٹوئٹر پیج پر شائع ہونے والے بیان میں کہا ہے کہ اس ملک میں انتہائی دائیں بازو کے گروپ کی جانب سے اس اشتعال انگیز کاروائی سے بہت سے لوگوں کو دکھ پہنچا ہے اور مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان اختلافات پیدا ہوئے ہیں۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈنمارک میں ہر مذہب کی آزادی ہے،اس ملک کے بہت سے شہری مسلمان ہیں جو ڈنمارک کے معاشرے کا ایک قیمتی حصہ ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان کی ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت
یاد رہے کہ گزشتہ جمعے کے روز انتہائی دائیں بازو کے گروپ کے ارکان جو خود کو "پیٹریئٹس آف ڈنمارک” کہتے ہیں، نے ڈنمارک کے دارالحکومت میں عراقی سفارت خانے کے سامنے مذہب اسلام کے خلاف نعرے لگائے، انھوں نے اسلام مخالف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور عراقی پرچم نیز قرآن پاک کو زمین پر پھینک کر روند ڈالا جبکہ اس کاروائی کو اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر لائیو نشر بھی کیا۔
ڈنمارک کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کوپن ہیگن کا خیال ہے کہ مظاہرے اور آزادی بیان کا احترام کیا جانا چاہیے جس کی بنا پر ڈنمارک احتجاج کے حق کی حمایت کرتا ہے لیکن یہ مظاہرے پرامن رہنے چاہیے۔


مشہور خبریں۔
وفاقی حکومت جنوبی پنجاب میں تعاون کیلئے پرعزم ہے: وزیراعلیٰ پنجاب
?️ 7 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پی
ستمبر
اسرائیل کے خلاف دردناک مراحل کا آغاز؛عطوان کی زبانی
?️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: اس سے پہلے جب شیخ نعیم قاسم نے صیہونیوں کے
اکتوبر
پاکستان میں پہلی بار مقامی اے آئی ڈیٹا سینٹر اور خودمختار کلاؤڈ کا آغاز
?️ 3 دسمبر 2025سچ خبریں: پاکستان میں پہلی بار مقامی طور پر ہوسٹ کیا گیا
دسمبر
نیب کا ذلفی بخاری کی 8 سو کنال زرعی اراضی نیلام کرنے کا فیصلہ
?️ 25 ستمبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے ذلفی بخاری کی
ستمبر
جرمن چانسلر اولاف شلٹز ک ا دورہ ترکی
?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں: جرمن چانسلر اولاف شلٹز کے دورہ ترکی کو چند دن
اکتوبر
کیا السنور اسرائیل کو غزہ سے نکالنے کی طاقت رکھتا ہے؟
?️ 6 مئی 2024سچ خبریں: غزہ میں غاصبانہ جنگ کے جاری رہنے اور صیہونی قیدیوں کی
مئی
افغانستان میں انسانی بحران سنگین ہو رہا ہے: وزیر خارجہ
?️ 15 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ
دسمبر
حماس نے بے مثال فتح حاصل کی ہے: ایہود بارک
?️ 14 ستمبر 2025سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے اسرائیلی سابق وزیر اعظم ایہود باراک کے
ستمبر