?️
سچ خبریں:معاہدہ مکہ کے تحت سعودی عرب، ترکی اور پاکستان کی سیاسی و دفاعی اسٹریٹجک کمیٹی کا پہلا اجلاس استنبول میں شروع ہوگیا، جس میں دفاعی تعاون اور مشترکہ فوجی صنعت پر بات چیت متوقع ہے۔
العربیہ کے مطابق سعودی عرب، ترکی اور پاکستان کے اعلیٰ حکام نے پیر کے روز استنبول میں مشترکہ دفاعی معاہدے مکہ کے تحت قائم کی گئی سیاسی و دفاعی اسٹریٹجک کمیٹی کے پہلے اجلاس میں شرکت کی۔
سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، جنہوں نے سعودی وفد کی قیادت کی، اس سے قبل وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور دیگر اعلیٰ فوجی حکام کے ہمراہ اجلاس میں پہنچے۔
اس اجلاس میں سعودی عرب، ترکی اور پاکستان کے وزرائے دفاع و خارجہ اور تینوں ممالک کے افواج کے سربراہان بھی شریک ہیں۔
روئٹرز نے اتوار کے روز رپورٹ کیا تھا کہ اجلاس میں دفاعی صلاحیتوں میں اضافے، مسلح افواج کے درمیان باہمی تعاون اور مشترکہ دفاعی صنعت میں تعاون کو مزید گہرا کرنے سمیت مشترکہ پیداوار اور دفاعی ٹیکنالوجی کی ترقی پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
معاہدہ مکہ رواں ماہ کے آغاز میں طے پایا تھا، جس کے تحت تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر حملے کی صورت میں دیگر دو ممالک باہمی دفاع کے پابند ہوں گے۔


مشہور خبریں۔
سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی کو خوش کرنے کیلئے سیاسی بیان دیا۔ مصدق ملک
?️ 13 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا
اکتوبر
کورونا کی تشخیص اب جدید طریقے سے کی جا سکے گی
?️ 29 جون 2021ابوظبی (سچ خبریں) ابو ظبی کے حکام محکمہ صحت نے عوام کو
جون
تل ابیب میں کشیدگی کی وجوہات
?️ 5 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر داخلہ امن اتمار بن گویر نے اسرائیلی فوج
اگست
یمن کی سعودی عرب کے ہوائی اڈوں اور تیل تنصیبات سے دور رہنے کی وارننگ
?️ 8 اکتوبر 2026سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے سعودی عرب کے
اکتوبر
ملک بھر میں کورونا سے مزید 67افراد انتقال کر گئے
?️ 6 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں)کورونا کی چوتھی لہر میں کورونا کے وار جاری ہیں،
اگست
عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،پاکستان میں قیمتیں کم کر دی گئیں
?️ 1 مارچ 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیر اعظم عمران خان نے 28
مارچ
سری لنکا میں حجاب پر پابندی کا معاملہ، شدید تنقید کے بعد حکومت نے اہم بیان جاری کردیا
?️ 17 مارچ 2021سری لنکا (سچ خبریں) سری لنکا میں 3 روز قبل مسلم خواتین
مارچ
عمران خان نے تحریک انصاف کی نئی تنظیم کا اعلان کیا ہے
?️ 25 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے
دسمبر