?️
سچ خبریں:ایک امریکی تھنک ٹینک نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکی ملٹری انڈسٹری چین کے ساتھ کسی ممکنہ جنگ کے لیے تیار نہیں ہے اور اس ملک کی فوج میں ہتھیاروں کی بنیادی کمی ہے۔
ایک امریکی تھنک ٹینک کی رپورٹ میں امریکی ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ذخیرے کی کمی نیز چین کے ساتھ تائیوان پر کسی بھی ممکنہ جنگ میں پیداوار بڑھانے کے لیے اس کی صنعتوں کی صلاحیت کے بارے میں انتباہ دیا گیا ہے،رپورٹ میں کہا گیا ہے کسی بھی ممکنہ جنگ کی صورت میں امریکی اہم ہتھیاروں کا ذخیرہ ایک ہفتے کے اندر ختم ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ سینٹر فار اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز (CSIS) کی جانب سے گزشتہ ہفتے شائع ہونے والی 44 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج چین کے ساتھ جنگ میں اپنے کچھ جنگی سازوسامان استعمال کر سکتی ہے، جن میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے اور درست طریقے سے رہنمائی کرنے والے میزائل بھی شامل ہیں، تاہم یہ ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں ختم ہو جائیں گے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یوکرین کی جنگ نے امریکی دفاعی صنعت میں سنگین خامیوں کا انکشاف کیا اور یاد دلایا کہ ایک طویل تنازع میں صنعتی جنگ بہت اہم اور ضروری ہے، سینٹر فار اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز کی رپورٹ میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ امریکی دفاعی صنعت طویل المدتی جنگ کے لیے تیار نہیں ہے اور اسے امریکی فوج کے لیے ایک بڑا مسئلہ قرار دیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ مہینوں کے دوران یوکرین کو دی جانے والی غیرحساب امریکی ہتھیاروں کی امداد پر کئی تنقیدیں ہوچکی ہیں، اس سے قبل وال اسٹریٹ جرنل اخبار نے ایک فوجی رپورٹ میں یوکرین کی جنگ کی وجہ سے امریکی ہتھیاروں کے ذخیرے میں تیزی سے کمی کا اعلان کیا تھا، اس رپورٹ کے مطابق یوکرین کی فوج نے روس کے ساتھ جنگ میں امریکہ کے جیولین میزائلوں کے 7 سالہ ذخیرے کو استعمال کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
امت مسلمہ پاکستان کو مبارکبادی دے رہی ہے: طاہر اشرفی
?️ 23 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی نے
مئی
جعلی فلم کے ساتھ قابضین کا نیا اسکینڈل
?️ 2 جون 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت نے گزشتہ ہفتے غزہ کی پٹی کے جنوب
جون
ماضی میں پروڈیوسر اداکاروں کے لیے لائن لگا کر بیٹھتے تھے، ریما خان
?️ 16 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) ماضی کی مقبول فلمی ہیروئن ریما خان نے دعویٰ
نومبر
اماراتی جہاز کے قبضے پر ریاض ناراض
?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کے جنگی جہاز کو قبضے میں لینے
جنوری
صیہونی فوج کا حزب اللہ کو نقصان پہنچانے کا دعوی
?️ 12 مارچ 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے ایک بیان جاری کر کے گولان کے
مارچ
لاوروف کی شاہ محمود قریشی کے ساتھ افغانستان کی صورتحال پر بات چیت
?️ 22 اگست 2021ماسکو( سچ خبریں) پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ٹیلی
اگست
ہیگ ٹریبونل مغرب اور امریکہ کے دباؤ میں
?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: جنوبی افریقہ کی جانب سے گزشتہ چند ماہ میں صیہونی حکومت
مئی
یورپی یونین روسی سرزمین پر حملے سے متفق نہیں
?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: انٹرفیکس، برسلز کے حکام نے اعلان کیا کہ یورپی یونین
ستمبر