سچ خبریں:چین نے امریکہ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نینسی پلوسی تائیوان کے دورے پر جاتی ہیں تو یہ چین کے داخلی معاملات میں ہوگی جسے کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی ایشیائی ممالک کے دورے پر آج تائیوان پہنچیں گی، نینسی پلوسی کے تائیوان جانے سے متعلق چین نے امریکا کو خبردار کردیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان زو لی جین نے کہا ہے کہ امریکی اسپیکر کا دورۂ تائیوان چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت شمار ہوگا،چینی وزارت خارجہ کے مطابق نینسی پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تو چینی فوج ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھے گی، ترجمان کا کہنا ہے کہ چین اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے سخت جوابی اقدامات کرے گا اور امریکی اسپیکر کے دورۂ تائیوان کے خطرناک سیاسی اثرات برآمد ہوں گے۔
چینی دفتر خارجہ کے ترجمان زو لی جین کا کہنا ہے کہ نینسی پلوسی کا دورۂ تائیوان چین کی خودمختاری اور آزادی کو چیلنج کرنا ہے، ایسی صورت میں چین کی طرف سے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا،دوسری جانب چین کی فوج نے نینسی پلوسی کے متوقع دورے کے پیش نظرسرحد پراپنی سرگرمیوں کو تیز کردیا ہے۔
امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ انتونی بلنکن کا کہنا ہے کہ تائیوان کا دورہ، اسپیکر کی اپنی صوابدید ہے،ان کی حفاظت کےحوالے سے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا گیاہے۔
مشہور خبریں۔
Miguel Delivers a Party for the End of the World on ‘War & Leisure’
مریم نواز کا سرگودھا میں جلسے سے خطاب
مئی
ہمیں لاکھوں افغان خواتین اور لڑکیوں کے بارے میں گہری تشویش ہے: ریڈ کراس
دسمبر
عدالتوں کو اپنی غلطیوں کے نتیجے میں ہونے والی ناانصافیوں کا ازالہ کرنا چاہیے
جولائی
5ہزار دن برزخ میں؛صیہونی جیلوں کی کہانی فلسطینی قیدی کی زبانی
جنوری
ملک کا 5 فیصد امیر ترین طبقہ ٹیکس ادا نہیں کر رہا، چیئرمین ایف بی آر
اکتوبر
43 سابق اسرائیلی حکام نے نیتن یاہو کی برطرفی کا مطالبہ کیا
جنوری
غزہ میں جنگ بندی اور صہیونی جارحیت کے خاتمے کے بارے میں حماس کا بیان
جنوری