🗓️
سچ خبریںچین نے سپرسونک میزائل بنانے میں امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا کے تعاون سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا یوکرین کی طرح ایک اور جنگ میں داخل ہوسکتی ہے۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں چین کے ایلچی نے امریکہ، آسٹریلیا اور برطانیہ کو سپرسونک میزائل بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کے بارے میں خبردار کیا ہے،خبر رساں ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ میں چین کے نمائندے نے خبردار کیا کہ اگر تعاون کے منصوبے پر عمل کیا گیا تو دنیا کے دیگر حصے ایک اور جنگ میں داخل ہو سکتے ہیں جیسا کہ یوکرین میں ہوا ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز نے بتایا کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے دفتر نے اعلان کیا کہ برطانیہ، امریکہ اور آسٹریلیا نے سپرسونک ہتھیاروں اور الیکٹرانک جنگی صلاحیتوں پر تعاون کرنے پر اتفاق کیا ہے،یاد رہے کہ پچھلے سال ستمبر میں شروع کیے گئے نئے دفاعی اتحاد نے آسٹریلیا کو مجبور کیا کہ وہ امریکی-برطانوی حمایت یافتہ جوہری آبدوز پروگرام کے حق میں روایتی فرانسیسی آبدوزوں کے معاہدے کو ختم کرے۔
واضح رہے کہ جانسن، امریکی صدر جو بائیڈن اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم سکاٹ موریسن نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ وہ آسٹریلیا کے روایتی آبدوز پروگرام کی پیش رفت سے خوش ہیں اور دیگر شعبوں میں مل کر کام کریں گے۔
مشہور خبریں۔
ایرانی صدر کا دورہ روس
🗓️ 20 جنوری 2022سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اپنے ہم منصب
جنوری
دہشتگردی اور انتہاپسندی کا مرکز کہاں ہے؟
🗓️ 1 جولائی 2023سچ خبریں: ایک فلسطینی ویب سائٹ نے سویڈن اور مقبوضہ فلسطین کے
جولائی
عرب پارلیمنٹ میں اردن کے نمائندے نے صیہونی پرچم کے ساتھ کیا کیا؟
🗓️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: اطلاعات کے مطابق عرب پارلیمنٹ میں اردن کے نمائندے نے
دسمبر
آنے والا مالی سال قوم کے لئے اچھا اور صحت والا سال ہوگا۔
🗓️ 29 مئی 2021کراچی(سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی
مئی
امریکہ کی سعودی عرب کو مزید اسلحہ کی فراہمی
🗓️ 5 فروری 2022سچ خبریں:امریکی وزارت جنگ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو
فروری
حکومت کا کیپٹو پاور پلانٹس کو نیشنل گرڈ میں ضم کرنے کا فیصلہ
🗓️ 31 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صنعتی کیپٹو پاور پلانٹس (سی پی پیز) کو
جنوری
حکومتی دور میں نوکریوں سے متعلق فوادچوہدری کا اہم بیان
🗓️ 6 اکتوبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں )وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اہم دعوی
اکتوبر
کُرم: سیز فائر میں 10 روز کی توسیع پر اتفاق، فریقین کل سے مورچے خالی کردیں گے، ڈپٹی کمشنر
🗓️ 28 نومبر 2024 پشاور: (سچ خبریں) ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود نے خیبر پختونخوا
نومبر