?️
سچ خبریں:بیجنگ نے واشنگٹن پر دسیوں ہزار سائبر حملے کرنے اور حساس ڈیٹا چوری کرنے کا الزام لگایا ہے۔
چین کے نیشنل کمپیوٹر وائرس ایمرجنسی رسپانس سینٹر (سی وی آر سی) کی جانب سے آج پیر کو جاری کردہ ایک رپورٹ میں امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسی(NSA) پر حالیہ برسوں میں چینی نیٹ ورکس کے خلاف دسیوں ہزار سائبر حملے کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔
رپورٹ میں اس تنظیم نے خاص طور پر ٹیلرڈ ایکسیس آپریشنز آفس پرسیان میں نارتھ ویسٹ پولی ٹیکنک یونیورسٹی میں دراندازی کا الزام لگایا ہے، واضح رہے کہ اس یونیورسٹی کو چین کی وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی طرف سے مالی اعانت فراہم کی جاتی ہے اور یہ ہوا بازی اور خلائی تحقیق میں مہارت رکھتی ہے۔
اس رپورٹ میں کہا گیا کہ ایکسیس آپریشنز آفس نے یونیورسٹی کے نیٹ ورکس میں گھس کر دسیوں ہزار نیٹ ورک ڈیوائسز بشمول سرورز، راؤٹرز، اور نیٹ ورک سوئچز کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ درجنوں سائبر ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے اور SunOS آپریٹنگ سسٹم میں پہلے کی نامعلوم خامیوں کا استحصال کرتے ہوئے، یونٹ نے "اہم تکنیکی ڈیٹا” تک رسائی حاصل کی جس میں پاس ورڈ اور کلیدی نیٹ ورک ڈیوائسز کے آپریشنز بھی شامل ہیں، واضح رہے کہ امریکہ اور چین نے ایک دوسرے پر متعدد سائبر حملوں کا الزام لگاتے رہتے ہیں اور دونوں فریق ان الزامات کی تردید کرتے رہتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کا دوغلہ پن
?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: سوئیڈن کی سیاسی ماہر اور انسانی حقوق کی محافظ، ہیلن
جولائی
جرمنی اور فرانس روس کی پوری آبادی کے بائیکاٹ کے خلاف
?️ 28 اگست 2022سچ خبریں: برلن اور پیرس کی حکومتوں نے کیف کے اعلیٰ
اگست
وعدے کی سرزمین کا بھرم ایک بڑی ناکامی کا باعث بنے گا: اردگان
?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے آج پارلیمنٹ میں جسٹس
اکتوبر
پہلی بار پاکستانی خاتون کو ڈیانا لیگیسی ایوارڈ سے نواز دیا گیا
?️ 16 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار روحیل فاؤنڈیشن
مارچ
این ٹی ڈی سی کا چینی فرم کو ڈیفالٹ نوٹس
?️ 18 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نیشنل گرڈ آپریٹر نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این
مارچ
داعش کا فلسطینی مجاہدین کے خلاف اعلان جنگ
?️ 25 جون 2021سچ خبریں:داعش دہشت گرد گروہ نے فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ایران
جون
صہیونیوں نے غزہ میں اپنے دو دیگر اسیروں کو جان بوجھ کر قتل کیا
?️ 15 جون 2024سچ خبریں: صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی میں مزاحمتی گروہوں کے ہاتھوں
جون
صیہونی حکومت جنگ کو برداشت کرنے کی حد
?️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں:اسرائیل سے متعلق خبروں کے ذرائع نے غزہ کی پٹی کے
دسمبر