🗓️
سچ خبریں:چین کی قومی نشریاتی کارپوریشن نے جمعرات کی شام اعلان کیا کہ اس ملک میں بی بی سی ورلڈ سروس کی نشریات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
چین کی قومی ریڈیو ٹیلی ویژن کارپوریشن(براڈکاسٹنگ کارپوریشن) نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ میں سرکاری سطح پر چلنے والی میڈیا سروس بی بی سی کی نشریات پر پابندی عائد کردی گئی ہے، چین کی قومی نشریاتی کارپوریشن نے کہا ہے کہ بی بی سی کی چین سے متعلق کچھ رپورٹس میں صحافت میں دیانت اور غیر جانبداری کے اصولوں کا فقدان ہے،یادرہے کہ چینی وزارت خارجہ نے گذشتہ ہفتے اس برطانوی سرکاری خبر رساں میڈیا پر تنقید کی تھی اور اس کو کورونا وائرس کی عالمی وباء کے مسئلہ میں سیاسی استحصال کرنے کی بنا پر اس خبر رسان ادارے کو جعلی قرار دیا تھا۔
چینی وزارت نے کہا کہ بی بی سی نے عالمی کورونا وائرس] وبا کو سیاسی امور سے جوڑ دیا ہے اور چین کے بارے میں کچھ امور کو چھپانے کے بارے میں مفروضے بنائے ہیں،یادرہے کہ بی بی سی کے خلاف چینی حکومت کا احتجاج برطانیہ کے نشریاتی ریگولیٹری اتھارٹی (آف کام) کے چین کے بیرون ملک چینل سی جی ٹی این کے نشریاتی لائسنس کو منسوخ کرنے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد سامنے آیا، اس اقدام کی وضاحت کرتے ہوئے آفکام نے دعوی کیا کہ چینی چینل نے غلط کہا ہے کہ اس نے اسٹار چائنا میڈیا کے لائسنس کے تحت کام کیا ، لیکن حقیقت میں ایسے لائسنس رکھنے والوں کو سیاسی گروہوں کے ذریعہ کنٹرول نہیں کیا جاسکتا ہے۔
برطانیہ میں میڈیا سنٹر نے دعوی کیا ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی نے سی جی ٹی این چینل کو کنٹرول کیا ہے اور اس وجہ سے وہ ملک میں کام نہیں کرسکےگا، واضح رہے کہ چینی حکومت کے خلاف بی بی سی کے الزامات اس وقت سامنے آئے جب عالمی ادارہ صحت کی ماہرین کی ایک بین الاقوامی تحقیقاتی ٹیم اس ملک میں کورونا وائرس کی ابتدا کے بارے میں تحقیقات کر رہی ہے،یادرہے کہ برطانوی حکومت نے کورونا وائرس کے عالمی پھیلنے پر چین پر کئی بار تنقید کی ہے ، لیکن یہ وائرس جسے برطانوی کورونا وائرس کہا جاتا ہے ، صرف چند ہی مہینوں میں تقریبا 70 ممالک میں پھیل چکا ہے۔
مشہور خبریں۔
کیا غزہ کی جنگ ختم ہو چکی ہے؟ اسرائیلی تجزیہ کار کی زبانی
🗓️ 2 مئی 2024سچ خبریں: اسرائیلی تجزیہ کار نے کہا کہ غزہ کی جنگ ختم
مئی
نابلس پر صیہونیوں کا زبردست حملہ/جنین میں شوٹنگ آپریشن
🗓️ 20 فروری 2023سچ خبریں:مقامی ذرائع نے نابلس شہر پر قابض صہیونی فوج کے زبردست
فروری
ٹرمپ کے طیارے کی نیو اورلینز میں ہنگامی لینڈنگ
🗓️ 10 مارچ 2022سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ بتایا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو لے جانے
مارچ
ہم امریکا کو افغانستان کیخلاف ہوائی اڈے نہیں دیں گے
🗓️ 26 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا
جون
ملئیشیا اسرائیل کو اقوام متحدہ سے نکالنے کا خواہاں
🗓️ 5 نومبر 2024سچ خبریں: ملئیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے پیر کے روز
نومبر
صیہونی فوج کا عرب اور اسلامی افواج کی سربراہی کانفرنس منعقد کرنے کا منصوبہ
🗓️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی فوج عرب اور اسلامی ممالک کے ساتھ فوجی تعلقات کو
ستمبر
صیہونی فوج کی شام کی سرحدوں کے قریب نقل و حرکت کے بارے میں متضاد دعوے
🗓️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: عرب میڈیا نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج
اکتوبر
شیزل شوکت کا جلد شادی کا عندیہ
🗓️ 11 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل شیزل شوکت نے اعتراف
اکتوبر