سچ خبریں: چلی کے متعدد وکلاء نے غزہ میں جنگی جرائم کے ارتکاب پر صیہونی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کیا۔
چلی کے 650 سے زائد وکلاء نے ہیگ میں واقع بین الاقوامی فوجداری عدالت میں صیہونی حکومت اور اس کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف شکایت درج کرائی۔
یہ بھی پڑھیں: ہیگ کی عدالت نے انسانیت کے حق میں فیصلہ سنایا
یہ شکایت غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی قابضین کے نسل کشی پر مبنی اور انسانیت سوز جرائم کی وجہ سے درج کی گئی ہے۔
یہ شکایت وکلاء کے ایک گروپ نے دائر کی ہے جس کی سربراہی نیلسن حداد کر رہے ہیں جو مصر، عراق اور اردن میں چلی کے سابق سفیر رہ چکے ہیں۔
حداد نے بتایا کہ لاطینی امریکی ممالک سے مزید وکلاء کا اس مقدمے میں شامل ہونے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: رفح پر صیہونیوں کے ممکنہ حملے کے بارے میں عالمی عدالت کا ردعمل
یاد رہے کہ اس سے پہلے جنوبی افریقہ نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کیے جانے کی وجہ سے اس حکومت کے خلاف مذکورہ عالمی عدالت انصاف میں دو بار شکایت درج کی ہے اگرچہ اس حکومت کے خلاف کوئی عملی اقدام نہیں ہوا لیکن اس عالمی سطح پر اس کی ساکھ ضرور خراب ہوئی ہے جس کی وجہ سے صیہونیوں میں شدید اختلاف پیدا ہوا ہے۔
مشہور خبریں۔
سیاسی بے یقینی کے سبب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی
فروری
مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں آئی ایم ایف ہدف سے زیادہ ٹیکس وصول ہوا، شمشاد اختر
اکتوبر
خالی شاپنگ مال؛انگلینڈ کا نیا ڈراؤنا خواب
ستمبر
سجل علی نے بھارتی اداکارہ کو اپنا مداح بنا دیا
ستمبر
واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام، میسنجر میں اے آئی چیٹ بوٹس متعارف
اپریل
کیا پاکستان بھی بڑھتی آبادی کے خطرات کی زد میں ہے؟
جون
کوئی قانون کسی مفرور کو انتخابات لڑنے کے بنیادی حق سے نہیں روکتا، سپریم کورٹ
جنوری
سعودی عرب نے سفری پابندیوں کے حوالے سے اہم اعلان کردیا
مئی