?️
سچ خبریں: یوکرین میں جنگ کی وجہ سے مغربی پابندیوں کے خلاف روس کی اقتصادی کارکردگی پر مغربی ماہرین حیران ہیں۔
نووستی کی رپورٹ کے مطابق مغربی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ روسی معیشت کی مغربی پابندیوں کے خلاف مزاحمت کی صلاحیت نے مغربی ماہرین کو حیران کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روسی معیشت مغربی پیش گوئیوں سے کہیں زیادہ مضبوط: لی مونڈے
فنانشل ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ روسی معیشت کی لچک نے بہت سے ماہرین اقتصادیات کو حیران کر دیا، جن کا خیال تھا کہ پابندیوں کا پہلا دور تباہ کن بگاڑ کا باعث بن سکتا ہے اور روس کو نیچے لا سکتا ہے۔
رپورٹ میں وضاحت کی گئی ہے کہ کریملن کساد بازاری سے نکلا ہے اور اس نے توانائی کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی کو محدود کرنے اور دفاعی اخراجات میں اضافے کی مغربی کوششوں کو روکنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
اخبارنے مزید لکھا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے اس سال روس کی جی ڈی پی کی شرح نمو کے لیے اپنی پیشن گوئی کو 2.6 فیصد کر دیا ہے جو کہ گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے میں 1.5 فیصد زیادہ ہے۔
ہنگری کے وزیر برائے امور خارجہ اور بیرونی اقتصادی تعلقات پیٹر سیارٹو نے ہفتے کے روز کہا کہ روس کے خلاف پابندیوں کے نئے پیکج کی منظوری سے یورپی یونین میں ناکام پابندیوں کی پالیسی معمولی نظر آئے گی۔
مزید پڑھیں: مغربی پابندیوں کے سیلاب نے روسی معیشت کو مفلوج کیوں نہیں کیا؟
قبل ازیں جمعے کے روز روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ ملکی معیشت نے بیرونی دباؤ کا مقابلہ کرنے میں بے مثال استحکام کا مظاہرہ کیا ہے اور ترقی جاری ہے۔


مشہور خبریں۔
حکومتی بچت سے حاصل رقم موجودہ حالات میں عوامی ریلیف کیلئے استعمال ہوگی۔ وزیراعظم شہباز شریف
?️ 14 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت حکومتی بچت
مارچ
مگساری نے پھر بائیڈن کے محافظوں کا کام پر لگایا
?️ 21 مئی 2022سچ خبریں: سیکرٹ سروس کے دو ایجنٹ جنہیں امریکی صدر جو بائیڈن
مئی
وزیر توانائی کا پمپس مالکان کے ناجائز مطالبات کو تسلیم نہ کرنے کا فیصلہ
?️ 25 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہےکہ پمپس مالکان
نومبر
جن جگہوں پر اسرائیل نے حملے کئے تھے وہاں ہمارے قائدین موجود نہیں تھے
?️ 29 اگست 2025جن جگہوں پر اسرائیل نے حملے کئے تھے وہاں ہمارے قائدین موجود
اگست
ایران کے خلاف امریکی جنگ کے اخراجات 77 بلین ڈالر سے زیادہ
?️ 12 مئی 2026 سچ خبریں:امریکہ کی ایران کے خلاف جارحانہ فوجی جنگ کے اخراجات
مئی
غزہ پر اسرائیل کے زمینی حملے ناکام ، وجوہات ؟
?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں:پال کربی نے بی بی سی انگلینڈ میں لکھا کہ اسرائیل
نومبر
جنوبی کوریا کا ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمت پر خیرمقدم
?️ 26 جون 2026سچ خبریں: جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ چو هیون نے آج جمعہ کی
جون
یورپی سپریم کورٹ کا امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے خلاف بڑا جرمانہ
?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: یورپی سپریم کورٹ ای سی جے کے فیصلے کے مطابق امریکی
ستمبر