?️
سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکی وزارت جنگ (پینٹاگون) نے ایک داخلی تفتیش کے دوران، سال 2025 میں یمن میں امریکی فضائی حملوں میں 150 سے زائد شہریوں کی ہلاکت اور تقریباً 250 دیگر کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، پینٹاگون کی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ یہ افراد یمنی مسلح افواج کے ٹھکانوں پر امریکی فضائی حملوں کے دوران مارے گئے۔ یہ حملے مارچ 2025 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر انصاراللہ اور یمنی فوج کے خلاف ایک وسیع فوجی آپریشن کے تحت شروع کیے گئے تھے۔
امریکہ نے اس آپریشن کا مقصد بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں انصاراللہ کی طرف سے تجارتی اور فوجی جہازوں پر کیے جانے والے حملوں کو روکنا بتایا تھا۔ یہ حملے اس دور میں صیہونی حکومت کی بحری ناکہ بندی اور غزہ کی حمایت میں کیے جا رہے تھے۔
واشنگٹن پوسٹ نے زور دے کر کہا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب امریکی وزارت جنگ نے یمن میں شہریوں کو پہنچنے والے اس طرح کے جانی و مالی نقصانات کا اعتراف کیا ہے۔ وزارت جنگ اپنی مکمل تحقیقات کے نتائج آئندہ مہینوں میں جاری کرے گی۔
واشنگٹن پوسٹ کو دستیاب معلومات کے مطابق، امریکی افواج نے اس آپریشن کے دوران یمن میں ایک ہزار سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا۔ پینٹاگون کی تحقیقات میں اب تک کم از کم تین ایسے واقعات کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں شہریوں کے متاثر ہونے کا امکان ہے، جبکہ 15 دیگر واقعات ابھی زیرِ تفتیش ہیں۔
گزشتہ ہفتے این بی سی نیوز نے بھی انکشاف کیا تھا کہ امریکی دہشت گرد فوج نے گزشتہ سال یمن میں ہونے والے حملوں میں سینکڑوں شہریوں کو ہلاک کیا، تاہم اس نے کانگریس سے اس حقیقت کو چھپانے کی کوشش کی۔
رپورٹ کے مطابق، گزشتہ سال انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شہریوں کی وسیع پیمانے پر ہلاکت اور زخمی ہونے کی تفصیلی اور دستاویزی رپورٹس کے باوجود، پینٹاگون کا موقف تھا کہ یمنی افواج کے خلاف امریکی فضائی حملوں میں کوئی شہری ہلاکت نہیں ہوئی۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
پاکستان نے سعودی عرب کے فیصلے کا خیر مقدم کیا
?️ 20 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) دفتر خارجہ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا
اپریل
مارکیٹ میں زیادہ تر ماہرین کو بنیادی شرح سود میں تبدیلی کی توقع نہیں، سروے
?️ 3 دسمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ٹاپ لائن سیکیورٹیز کی جانب سے کیے گئے سروے
دسمبر
ٹرمپ کا منصوبہ فلسطینی علاقوں پر نرم قبضے کی راہ ہموار کرتا ہے: ہاریٹز
?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں: جاک خوری نے منگل کو ہاآرتص اخبار میں شائع ہونے
اکتوبر
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کے ہونے کا کوئی ثبوت نہیں : سی آئی اے کے سربراہ کا اعتراف
?️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے سربراہ نے
دسمبر
حکومت نے شہباز شریف کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا
?️ 11 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے معاملے
جنوری
محبوبہ مفتی کا راہل گاندھی کے نام خط
?️ 22 جولائی 2025سرینگر: (سچ خبریں) مقبوضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ
جولائی
سعودی عرب میں ناکام پیٹریاٹ سسٹم کی جگہ آئرن ڈوم لگانے کی تیاریاں
?️ 27 جون 2021سچ خبریں:یمنی مجاہدین کے میزائلوں اور ڈرونوں کے مقابلہ میں امریکی "پیٹریاٹ”
جون
اڈیالہ جیل میں عمران خان کے سیل کو تھانہ قرار دے دیا گیا، سیکیورٹی تعینات
?️ 22 نومبر 2024 راولپنڈی: (سچ خبریں) اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف
نومبر