پوتن کے لیے ٹرمپ کے سرخ قالین نے مغربی میڈیا کو حواس باختہ کر دیا

پوتن

?️

پوتن کے لیے ٹرمپ کے سرخ قالین نے مغربی میڈیا کو حواس باختہ کر دیا
 روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن کے لیے الاسکا ایئرپورٹ پر سرخ قالین بچھا کر استقبال نے مغربی میڈیا کو حواس باختہ کر دیا ہے۔
زاخارووا نے ہفتہ کو اپنے ٹیلیگرام پیغام میں لکھا مغربی میڈیا ایسی کیفیت میں ہے جسے دیوانگی کہا جا سکتا ہے؛ تقریباً مکمل جنون۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے تین برس سے مغربی ذرائع ابلاغ مسلسل روس کی تنہائی کی تصویر کشی کر رہے تھے، مگر اب دنیا نے دیکھا کہ روسی صدر کا امریکہ کی سرزمین پر کس عزت و احترام سے استقبال ہوا۔
جمعہ کے روز امریکی ریاست الاسکا کے شہر اینکریج میں واقع المندورف-ریچرڈسن فوجی اڈے پر صدر ٹرمپ اور صدر پوتن کی تاریخی ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے ایئرپورٹ پر باضابطہ استقبال کے بعد سرخ قالین پر ایک دوسرے سے مصافحہ کیا اور امریکی جنگی طیاروں کی موجودگی میں یادگاری تصاویر بھی بنوائیں۔
یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب صدر ٹرمپ یوکرین جنگ کے جلد خاتمے کا وعدہ کر رہے ہیں، جبکہ پوتن خطے میں اپنے مضبوط اثرورسوخ کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ مکالمہ روس۔امریکہ تعلقات میں ایک نئے موڑ کا آغاز بھی ہو سکتا ہے اور یوکرین تنازعے کے مستقبل پر گہرے اثرات ڈال سکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ پر 83.3 ملین ڈالر کا جرمانہ

?️ 27 جنوری 2024سچ خبریں:امریکی ٹیلی ویژن سی ان ان نے اعلان کیا کہ نیویارک

یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے ٹرمپ کے مشیروں کے منصوبے کا اعلان

?️ 26 جون 2024سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر اور آئندہ صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی

شیر افضل مروت کے بارے میں پی ٹی آئی کا اہم فیصلہ

?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت

مغربی اور یورپی ممالک کا فلسطینوں کے خلاف نیا ہتھکنڈا

?️ 28 جنوری 2024سچ خبریں: مغربی اور یورپی ممالک کی جانب سے UNRWA کو مالی

اسرائیلی قومی سلامتی کے سربراہ کو ہٹانے میں سارا نیتن یاہو کا ہاتھ تھا

?️ 22 اکتوبر 2025اسرائیلی قومی سلامتی کے سربراہ کو ہٹانے میں سارا نیتن یاہو کا

مسئلہ کشمیر صرف کشمیریوں اور پاکستان کا نہیں بلکہ عالم اسلام کا مسئلہ ہے، یوسف الدوبے

?️ 12 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں)  اسلامی تعاون تنظیم( او آئی سی) کے سیکرٹری

ٹرمپ کی ایران کے خلاف جنگ سے آبرومندانہ خروج کی ناکام کوشش:صیہونی میڈیا

?️ 1 اپریل 2026سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا کہ ٹرمپ کی ایران کے ساتھ

بائیڈن اور ہیرس کے تعلقات مزید کشیدہ؛ وال اسٹریٹ کا انکشاف

?️ 1 جنوری 2025سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ دی ہے کہ امریکی صدر جو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے