پاکستان نیا میزائل کمانڈ ہیڈکوارٹر قائم کرے گا

پاکستان

?️

پاکستان نیا میزائل کمانڈ ہیڈکوارٹر قائم کرے گا
پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں ایک نیا میزائل کمانڈ ہیڈکوارٹر قائم کیا جائے گا تاکہ روایتی جنگی صلاحیت کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔
یومِ آزادی کی تقریب سے اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ یہ فورس جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہوگی، جو ہر سمت سے دشمن کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھے گی اور پاکستان کی دفاعی طاقت میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔
حالیہ چار روزہ پاک-بھارت جھڑپ کے دوران پاکستان نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بھارتی جارحیت کے جواب میں زمین سے زمین پر مار کرنے والے طویل فاصلے تک پہنچنے والے رہنمائی یافتہ بیلسٹک میزائل ’’فتح‘‘ کا استعمال کیا۔
مئی کے اوائل میں بعض بھارتی میڈیا رپورٹس میں الزام لگایا گیا تھا کہ پاکستان نے اس جھڑپ میں شاہین بیلسٹک میزائل (جو ایٹمی وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے) کا استعمال کیا، تاہم اسلام آباد نے اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ غیر مصدقہ اور اشتعال انگیز معلومات کا پھیلاؤ خطے کے استحکام کو نقصان پہنچاتا ہے۔
پاکستانی فوج کے مطابق، 7 مئی کو بھارتی حملے کے جواب میں اس نے 6 بھارتی جنگی طیارے مار گرائے، جن میں 3 فرانسیسی ساختہ’رافال بھی شامل تھے، اور 2 ایس-400 دفاعی نظام تباہ کیے۔ اس کارروائی میں پاکستان نے اپنے مقامی ’’جے ایف-17 اور چینی ساختہ’جے-10 سی  لڑاکا طیارے استعمال کیے۔
گزشتہ ہفتے پاکستانی وزیرِ دفاع نے بھارتی فضائیہ کے سربراہ کے اس بیان کو مسترد کر دیا تھا جس میں انہوں نے جھڑپ کے دوران کئی پاکستانی طیارے گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔ وزیرِ دفاع نے کہا کہ اسلام آباد اس معاملے پر کسی بھی آزاد تحقیقاتی عمل میں شامل ہونے کے لیے تیار ہے۔

مشہور خبریں۔

بھارتی فورسز نے 30سال قبل آج ہی کے دن چرار شریف کی خانقاہ کو نذرآتش کردیا تھا

?️ 11 مئی 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی

مشکل گھڑی میں دنیا کا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا سفارتی کامیابی ہے، بلاول بھٹو

?️ 14 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے

غزہ کے 5 لاکھ فلسطینیوں کو قحطی کا سامنا

?️ 14 مئی 2025سچ خبریں: یدیعوت احرونوت اخبار کی آن لائن پلیٹ فارم، نے عبرانی

ٹیکسوں کی ادائیگیوں کا نیا سسٹم ’ای پیمنٹ 2.0‘ متعارف

?️ 14 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف بی آر  نے ٹیکس کے ملکی نظام

کیا ریپبلکنز بائیڈن کے لیے رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں؟

?️ 15 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکہ کے صدر نے ریپبلکنز کی جانب سے ان کے

سوڈان کی حالیہ خانہ جنگی میں سب سے زیادہ نقصان کس کا ہو رہا ہے؟

?️ 26 جولائی 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونسیف) کی تازہ ترین

روپے کی بے لگام گراوٹ جاری، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 1.09 روپے مزید مہنگا

?️ 31 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستانی کرنسی کی بے لگام گراوٹ کا سلسلہ جاری

اسرائیل کی نجات پر مبنی امریکی قرارداد منظور

?️ 11 جون 2024سچ خبریں: امریکہ کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے قیام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے