?️
سچ خبریں: پاکستان کے وزیراعظم نے ایران کے صدر اور ان کے ساتھی وفد کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس ملک میں ایک دن کے عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ہمراہ وفد کے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہونے والی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے اس واقعے میں ایرانی قوم اور حکومت کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا اور اس عظیم سانحے پر ان کو تعزیت پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر کی شہادت پر متعدد ممالک کے حکام کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی X سوشل نیٹ ورک پر ایک پیغام پوسٹ کیا اور لکھا کہ ایک ماہ سے بھی کم عرصہ قبل میں نے ایران کے صدر اور وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کی ایک تاریخی دورے پر میزبانی کی، وہ پاکستان کے اچھے دوست تھے،ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کے احترام اور برادر ملک کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان میں عام سوگ منایا جائے گا اور ملک کا پرچم سرنگوں رہے گا۔
مزید پڑھیں: ایرانی صدر کے انتقال پر مودی کا اظہار تعزیت
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کو خدافرین کے علاقے سے تبریز واپسی کے راستے میں خراب موسم میں حادثہ پیش آیا تھا۔ سخت موسمی حالات اور علاقے کے مقام کی وجہ سے جائے حادثہ کی شناخت مشکل ہو گئی تھی اور بالآخر آج صبح شہید رئیسی اور ان کے ہمراہ وفد جس میں ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان بھی شامل تھے کے جنازوں کو تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کے ملبے کے قریب سے دریافت کیا گیا اور ان کی شناخت ہوئی۔
مشہور خبریں۔
شامی دہشت گرد یوکرین کے راستے میں
?️ 6 مارچ 2022سچ خبریں: پوٹن سے لے کر روسی انٹیلی جنس سروس اور غیر سرکاری
مارچ
میانمار کی باغی فوج نے اپنے مخالف میڈیا اداروں کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا
?️ 10 مارچ 2021میانمار (سچ خبریں) میانمار کی باغی فوج نے اپنے مخالف میڈیا اداروں
مارچ
صیہونی حکومت شمالی علاقوں میں آبادکاروں کی واپسی کے لیے نیا حربہ
?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی حکومت نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صہیونی بستیوں کے رہائشیوں
جنوری
پنجاب میں نمونیا سے انتہائی سنگین صورتحال، مزید 13 بچے دم توڑ گئے
?️ 31 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں خطرناک
جنوری
چین کا امریکی عہدیدار کو تلخ جواب
?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں سابق امریکی سفیر، بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان
جولائی
اسرائیل سرکاری طور پر بچوں کی قاتل حکومت
?️ 8 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 13 کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری
جون
گوگل موبائل سرچ اب پہلے سے زیادہ بہتر
?️ 26 جنوری 2021گوگل کی جانب سے موبائل سرچ کے ویژول ری ڈیزائن کو متعارف کرانے کا
جنوری
سوڈانی عوام کا صیہونیوں کے خلاف مظاہرہ
?️ 7 فروری 2023سچ خبریں:سوڈان کے عوام نے صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ کے اپنے
فروری