سچ خبریں:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے عہدیدار نے اس بات پر زور دیا کہ IRGC کا نام یورپی یونین کی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے سے صورت حال مزید مشکل ہو جائے گی۔
برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں یورپی یونین کے قانونی شعبے کی جانب سے اسلامی انقلاب گارڈ کور کا نام دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کی کوششوں کا اعلان کیا ہے، اس اخبار نے یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے اہلکار جوزپ بریل کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ کچھ رکن ممالک اس تجویز کی حمایت کرتے ہیں اور بہت سے لوگ اس سے متفق بھی ہوں گے۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے عہدیدار نے یورپی فریقوں کی جانب سے ایرانی ایٹمی معاہدے کی عدم تعمیل کی وجہ سے ایران کی جانب سے بھی اس کے سلسلہ میں اپنی ذمہ داریوں کو کم کرنے پر مبنی اقدامات اور روس کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت سے متعلق دعوؤں پر غور کرتے ہوئے کہ یوکرین جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے روس کی حمایت نے اس ملک کے بارے میں یورپی یونین کی پالیسی کو متاثر کیا ہے،اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ دونوں مسائل ایران کے حوالے سے یورپی یونین کی پالیسی پر یقینی طور پر سیاسی اثر ڈالتے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ سمیت یوکرین کے مغربی اتحادیوں کا دعویٰ ہے کہ ایران روس کو ڈرونز کی فراہمی کے ذریعے یوکرین کی جنگ میں حصہ لے رہا ہے جب کہ اسلامی جمہوریہ کے حکام بارہا اس بات پر زور دے چکے ہیں کہ روس کو ڈرونز کی فراہمی کا معاملہ یوکرین کی جنگ سے پہلے کا ہے اور اب اسلامی جمہوریہ نہیں جانتا کہ ان ڈرونز کو کیسے استعمال کیا جائے۔
برل نے ایٹمی معاہدے کی حیثیت کے بارے میں بھی کہا کہ یہ معاہدہ مردہ نہیں ہے لیکن یہ مکمل طور پر رک گیا ہے، انہوں نے کہا کہ آپ تصور کر سکتے ہیں کہ اگر یہ عمل [آئی آر جی سی کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنا] دوسرے ممالک بھی انجام دیتے ہیں…… تو یہ یقینی طور پر مزید مشکل ہو جائے گا،انہوں نے کہا کہ اگر ایرانی حکومت اتنی بری ہے تو ہمیں اس حکومت کو جوہری بم بنانے سے روکنے کی کوشش کرنی چاہیے جس کے لیے میں ایٹمی معاہدے کو نافذ کرنے سے بہتر کوئی طریقہ نہیں جانتا۔
یاد رہے کہ یورپی یونین کے قوانین کے مطابق یہ یونین اپنے رکن ممالک میں سے کسی ایک کی عدالت کی اجازت کے بغیر کسی سرکاری ادارے کو دہشت گرد قرار نہیں دے سکتی، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ سمیت اس یونین کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ انگلینڈ جیسے غیر یورپی یونین کے ملک کے عدالتی فیصلے بھی ایسی کارروائی کے لیے قانونی بنیاد بنا سکتے ہیں، لیکن اس سے صورت حال بہت زیادہ ہو پیچیدہ ہو جائےگی۔
مشہور خبریں۔
Indonesia Among Top 10 Destinations For Chinese Tourists In 2017
ستمبر
سعودی عرب کا ایران پرجوہری ہتھیار حاصل کرنے کا الزام
اگست
پی ٹی آئی نے وزیر اعلی سندھ کے خلاف بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا
جون
مسئلہ کشمیر پر عمران خان کا دلیرانہ بیان، کشمیری عوام نے خیرمقدم کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا
جون
وزیراعظم کا ایرانی صدر کے دورے میں طے معاہدوں پر بلا تاخیر عمل درآمد کا حکم
مئی
ایران میں بلوچستان لبریشن آرمی، لبریشن فرنٹ کے ٹھکانوں کونشانہ بنایا گیا، آئی ایس پی آر
جنوری
عراقی وزیر اعظم کا لبنانی پناہ گزینوں کے لیے دلچسپ حکم
اکتوبر
بوریل کی اسرائیل کے ساتھ سیاسی مذاکرات معطل کرنے کی تجویز
نومبر