?️
ٹرمپ کے سفارت کاری طریقے سے ایک متنازع ثالث کی واپسی
غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے بعد یہ تاثر پیدا ہوا تھا کہ جیرڈ کُوشنر سیاست اور سفارت کاری سے دور ہوکر میامی میں اپنی خاندانی زندگی اور کاروباری سرگرمیوں پر توجہ دیں گے۔ مگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد ایک بار پھر عالمی مذاکرات کے مرکز میں واپس آ گئے ہیں۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق کوشنر کی یہ واپسی ایک ایسی سفارت کاری کی علامت بن کر سامنے آئی ہے جو ٹرمپ کے دوسرے دورِ حکومت میں پہلے سے زیادہ شخصی تعلقات، نجی سرمایہ کاریوں اور انفرادی اثرورسوخ پر مبنی دکھائی دیتی ہے۔ کوشنر، جو ٹرمپ کی پہلی انتظامیہ میں مشرقِ وسطیٰ امن منصوبوں سے لے کر بعض داخلی اصلاحات تک مختلف ذمہ داریاں سنبھالتے رہے، اس بار کسی سرکاری عہدے کے بغیر مگر بھرپور اثرورسوخ کے ساتھ متحرک ہیں۔
حیرت کی بات یہ ہے کہ روس۔یوکرین جنگ جیسے حساس اور پیچیدہ تنازع میں ان کی موجودگی اُن کے تجربے کی نہیں بلکہ ٹرمپ کے حکمرانی کے انداز کی عکاس ہے، جہاں ادارہ جاتی سفارت کاری کے بجائے ذاتی اعتماد کو ترجیح دی جاتی ہے۔ اس ماحول میں وفاداری کو ماہرین سے زیادہ اہمیت حاصل ہے اور کاروباری یا دوستانہ تعلقات بعض اوقات رسمی خارجہ پالیسی سے بڑھ کر مؤثر ثابت ہوتے ہیں۔
کوشنر اور رئیل اسٹیٹ کے معروف سرمایہ کار اسٹیو وِٹکاف اس جنگ کے حل کے لیے سرگرم ہیں—وہ جنگ جس نے یورپ کی سلامتی کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ وِٹکاف کے پوتن کے مشیر سے دوستانہ انداز میں کی گئی گفتگو اور کوشنر کے خلیجی ممالک کے خودمختار فنڈز سے منسلک کاروباری روابط نے ان کی غیر جانب داری پر کئی سوال اٹھا دیے ہیں۔
جنیوا میں ہونے والی حالیہ مذاکراتی نشست میں کوشنر کا طرزِ عمل—تفصیلی نوٹس لینا، سوال کرنا اور یوکرین کے مؤقف پر توجہ دینا کچھ یورپی سفارت کاروں کے لیے مثبت ثابت ہوا ہے۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ کسی ثالث کی اصل قدر اُس وقت سامنے آتی ہے جب وہ فیصلہ ساز پر براہِ راست اثر ڈال سکے، اور ٹرمپ کے معاملے میں یہی نقطہ مرکزی اہمیت رکھتا ہے۔
ٹرمپ بارہا یہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ وہ نتن یاہو پر دباؤ ڈالنے یا ماسکو اور کییف کو کسی سمجھوتے پر آمادہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کے نزدیک مذاکرات ایک جغرافیائی یا تاریخی عمل کم اور تجارتی سودے بازی زیادہ ہیں۔
ایسے تناظر میں کوشنر ایک تکنوکریٹ نہیں بلکہ ٹرمپ کے اسٹائل کے خصوصی نمائندہ ہیں—ان کی طاقت وزارتِ خارجہ نہیں بلکہ اپنی خاندانی قربت اور صدر کے ساتھ ذاتی رشتے سے آتی ہے۔
یوکرین اور یورپی ممالک کی جانب سے ان کی محدود پذیرائی بھی دراصل اسی کوشش کا حصہ ہے کہ وہ اصل اثرورسوخ تک رسائی حاصل کریں—یعنی وہ افراد جن کی بات ٹرمپ سنتے ہیں۔
عالمی برادری کے لیے کوشنر کی واپسی ایک فرد کی سرگرمی سے بڑھ کر معنی رکھتی ہے۔ یہ امریکی سفارت کاری میں اُس تبدیلی کی علامت ہے جو پہلے سے کہیں زیادہ شخصی، تجارتی اور وائٹ ہاؤس کے محدود حلقۂ اختیار پر منحصر ہوتی جا رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
پاکستان کو پولیوفری ممالک کی فہرست میں شامل کرنا ہے: فیصل سلطان
?️ 7 اگست 2021چمن (سچ خبریں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان پولیو
اگست
شامی عبوری حکومت دمشق میں اسرائیلی رابطہ دفتر کے قیام پر آمادہ:عرب میڈیا
?️ 7 جنوری 2026 شامی عبوری حکومت دمشق میں اسرائیلی رابطہ دفتر کے قیام پر
جنوری
عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی جیل میں سماعت روکنے کا حکم
?️ 14 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس کے ٹرائل
نومبر
سعودی جرائم کے ریکارڈ پر ایک نظر
?️ 19 دسمبر 2022سچ خبریں:گزشتہ دو برسوں کے دوران آل سعود حکومت نے عالمی برادری
دسمبر
اسرائیلی معیشت پر دباؤ میں اضافہ
?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں واقع اشدود بندرگاہ کے ملازمین نے آج بغیر
جنوری
قرآن کی توہین سے ظاہر ہوتا ہے کہ استکباری حملوں کا ہدف اسلام اور قرآن ہے:آیت اللہ خامنہ ای
?️ 26 جنوری 2023سچ خبریں:ایران کے اسلامی انقلاب کے رہنما اور مذہبی پیشوا آیت اللہ
جنوری
بولی وڈ فلموں میں کام کی پیش کش کی باتوں پر مجھے جھوٹا کہا گیا، عمران عباس
?️ 22 نومبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکار عمران عباس نے شکوہ کیا ہے
نومبر
افغانستان کے لیے امریکہ کا نیا نسخہ
?️ 2 مارچ 2021سچ خبریں:افغانستان کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ افغانستا ن کے
مارچ