?️
سچ خبریں:امریکی فیڈرل پراسکیوٹرز کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے شدت پسند حامیوں کے 6 جنوری کو اس ملک کی کانگریس کی عمارت پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں 15 لاکھ ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا تھا۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی وفاقی استغاثہ نے حال ہی میں اعلان کیا ہےکہ 6 جنوری کو ڈونلڈ ٹرمپ کے انتہا پسند حامیوں کےہاتھوں کانگریس کی عمارت پرہونےوالے حملے کے نتیجے میں 15 لاکھ ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا تھا، رپورٹ کے مطابق وفاقی استغاثہ نے کہاکہ جن لوگوں پر اس حملے میں ملوث ہونے کا الزام ہے ان کو ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔
یادرہے کہ امریکی دارالحکومت پر حملے کے سلسلے میں اب تک 450 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہےجبکہ یہ پہلا موقع ہے جب وفاقی استغاثہ نے کانگریس کی عمارت کو ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگایا ہے،واضح رہے کہ رواں سال 6 جنوری کوامریکی کانگریس پراس ملک کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کےحملے کے دوران ایک پولیس افسر سمیت کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
اس واقعے کے بعد پینٹاگون نے ہر روز واشنگٹن میں تعینات فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے ، نیشنل گارڈ کے دستے واشنگٹن بھیجنا شروع کردیئے اور بائیڈن کی حلف برداری کے دن (یکم فروری) کو خاص طور پر کے واشنگٹن میں 20000 سے زیادہ امریکی نیشنل گارڈ کے دستے تعینات تھے ۔
قابل ذکر ہے کہ نیشنل گارڈ اصل میں صرف بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب کے لیے تعینات ہوئے تھے لیکن سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ان کے مشن میں 12 مارچ تک توسیع کی گئی تھی۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں بجلی کی کٹوتی سے نیتن یاہو کو دھمکیاں
?️ 11 مارچ 2025سچ خبریں: واللا نیوز کے مطابق غزہ کی پٹی میں قیدیوں کے درجنوں
مارچ
غزہ میں انسانی امداد کے ٹرکوں کی آمد میں کمی
?️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے ادارے نے جمعہ کے روز
دسمبر
اسرائیلی فوج نے صیہونیوں کو غزہ سے نکالنے کی سفارش کر دی
?️ 13 مئی 2025پاک صحافت صیہونی آباد کاروں کے غزہ کی پٹی کے اطراف کی
مئی
وزیراعظم سے سعودی وزیر مملکت کی ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال
?️ 9 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر مملکت برائے
مئی
اسرائیل میں نیا سیاسی بحران
?️ 18 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیلی داخلی انٹیلی جنس ایجنسی شاباک (شین بیت) کے سربراہ
مارچ
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر سے قدرتی آفات کے نقصانات کم کرنے میں مدد ملے گی، نگران وزیراعظم
?️ 6 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے نیشنل ایمرجنسی
اکتوبر
دبئی انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر طیارہ حادثہ
?️ 22 جولائی 2021سچ خبریں:دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے داخلی راستے پر دو مسافر طیارے آپس
جولائی
وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
?️ 24 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی
اکتوبر