?️
ٹرمپ نے بنیادی ٹیکس کی شرح 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کر دی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ملک کی نئی تجارتی پالیسی کے تحت درآمدی اشیاء پر عائد محصولات (تعارفے) کی کم از کم شرح 15 فیصد ہو گی، جو بعض ممالک کے لیے 50 فیصد تک بھی جا سکتی ہے۔
واشنگٹن میں مصنوعی ذہانت سے متعلق ایک اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اب "سادہ اور براہِ راست” محصولات کی پالیسی اپنائے گا، جس میں شرح 15 سے 50 فیصد کے درمیان ہو گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ چند ممالک کے لیے 50 فیصد تک محصول مقرر کیا جائے گا کیونکہ ان سے ہمارے تعلقات مطلوبہ سطح پر نہیں ہیں۔
ٹرمپ کے اس بیان کو اس بات کی تصدیق سمجھا جا رہا ہے کہ امریکہ نے اپنا بنیادی تعارفہ نرخ 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کر دیا ہے، جس کا اطلاق ان تمام ممالک پر ہوگا جو واشنگٹن کے ساتھ تجارتی معاہدہ نہیں کر پائے ہیں۔
ٹرمپ نے رواں ماہ کے آغاز میں کہا تھا کہ دنیا کے 150 سے زائد ممالک کو ایک پیشگی خط بھیجا جائے گا، جس میں انہیں ممکنہ 10 سے 15 فیصد” محصولات سے آگاہ کیا جائے گا، تاہم اس وقت انہوں نے کہا تھا کہ "ہم ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں کر پائے۔
دریں اثناء، انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ جاپان کے ساتھ معاہدے کے بعد اس پر عائد محصول کو 25 فیصد سے کم کر کے 15 فیصد کر دیا گیا ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا بعض ممالک کے لیے بہت سادہ نرخ مقرر کیے جائیں گے کیونکہ کچھ ریاستوں سے کسی قسم کی مفاہمت ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین کے ساتھ مذاکرات سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور اگر یورپی ممالک امریکی کمپنیوں کے لیے اپنے دروازے کھولتے ہیں، تو ان پر نرم محصولات عائد کیے جائیں گے۔
یہ پالیسی ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب 1 اگست کو تجارتی محصولات سے متعلق ڈیڈ لائن ختم ہو رہی ہے، اور امریکہ تجارتی دباؤ بڑھانے کے لیے نیا موقف اختیار کر رہا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
چینی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ لگائیں، تمام سہولتیں مہیا کریں گے، وزیراعظم
?️ 4 ستمبر 2025بیجنگ: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چینی سرمایہ
ستمبر
عراقی انتخابات کے پارلیمنٹ اور حکومت بنانے کے 4 اہم مراحل
?️ 14 نومبر 2025سچ خبریں: 10 نومبر کو عراق کے پارلیمانی انتخابات میں ووٹنگ کے
نومبر
پاکستانی اور امریکی حکام کی ملاقات ختم؛افغان ماہرین کیا کہتے ہیں؟
?️ 9 مارچ 2023سچ خبریں:پاکستان کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ امریکی حکام کے
مارچ
سعودی عرب میں خواتین سے متعلق ایک اور قانون کو حذف کردیا گیا
?️ 12 جون 2021جدہ (سچ خبریں) سعودی عرب میں خواتین سے متعلق ایک اور قانون
جون
نائجیریا میں داعش کے 100 دہشت گرد دریا میں ڈوبے
?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں: نائیجیریا کے فوجی اور مقامی ذرائع نے آج منگل
ستمبر
پوسٹل پیکج میں کٹی ہوئی انگلی!
?️ 14 جولائی 2023سچ خبریں:فرانسیسی اخبارValeurs actuelles نے فرانسیسی سیکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے
جولائی
یورپی اور کینیڈا امریکہ کو قابل اعتماد اتحادی نہیں سمجھتے: پولیٹیکو
?️ 13 فروری 2026 سچ خبریں:امریکی جریدے پولیٹیکو کی رپورٹ کے مطابق یورپی ممالک اور
فروری
40 سال کی اسیری کے بعد معمر ترین فلسطینی قیدی کی رہائی
?️ 5 جنوری 2023سچ خبریں: فلسطینی قیدی کریم یونس کو صیہونی حکومت کی جیلوں
جنوری