?️
ٹرمپ منصوبہ، نتن یاہو کی بقا یا اتحاد کا زوال؟
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تجویز کردہ منصوبے کے بعد اسرائیلی سیاسی منظرنامہ ہلچل میں ہے۔ وزیر اعظم بینیامن نتن یاہو نے امریکہ کے دورے کے فوراً بعد کابینہ کا ہنگامی اجلاس بلایا، مگر حکومت کے سخت گیر اراکین نے منصوبے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
اسرائیلی وزیرِ داخلہ ایتمار بین گوئیر نے خبردار کیا ہے کہ اگر قیدیوں کی رہائی کے بعد حماس اپنی موجودگی برقرار رکھتی ہے تو ان کی جماعت اتحاد کا حصہ نہیں رہے گی۔ بین گوئیر کا کہنا ہے کہ وہ حماس کے بقا پر مبنی کسی صورتِ حال میں شریک نہیں بنیں گے۔
وزیرِ خزانہ بَتسلئیل سموتریچ نے بھی کہا کہ بغیر فوجی دباؤ کے مذاکرات ایک بڑی غلطی ہوں گے ان کے بقول اس سے حماس کو تقویت ملے گی اور اسرائیل کا موقف کمزور ہوگا۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ایسا ہونے سے حتیٰ کہ قیدیوں کی رہائی کا عمل بھی متاثر ہو سکتا ہے۔
کابینہ اجلاس کا اہم مقصد نیا شاباک (اندرونی سیکیورٹی) سربراہ ڈیوڈ زِینی کی تعیناتی تھی، تاکہ سخت گیر اراکین کے ممکنہ احتجاج اور حکومت کے اندرونی اختلافات سے پہلے یہ نام منظور ہو جائے۔
سیاستدانوں کے درمیان یہ اختلاف اس بات کی علامت ہے کہ ٹرمپ کا منصوبہ نہ صرف قیدیوں کی رہائی اور جنگ بندی سے متعلق فیصلوں پر اثر انداز ہو سکتا ہے بلکہ اسرائیلی حکومتی اتحاد کو بھی ڈرامائی طور پر بدل سکتا ہے ممکن ہے بعض جماعتیں اتحاد چھوڑ دیں یا کابینہ کمزور عارضی شکل اختیار کر لے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
حملے کے پہلے دن غزہ کے عوام پر 16 ٹن بم گرائے گئے
?️ 6 اگست 2022سچ خبریں: صہیونی اخبار یدیوت احرونوت نے ایک خبر میں لکھا
اگست
ایران اور حزب اللہ کے خلاف صیہونی فوجی اہلکار کا فخر
?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں: صیہونی فوجی اہلکار نے ایران اور حزب اللہ کے خلاف معاندانہ
دسمبر
پاکستان کا ترکی اور آذر بائیجان کے ساتھ بذریعہ روڈ رابطہ قائم ہو گیا
?️ 24 ستمبر 2021کراچی(سچ خبریں)تجارت کے فروغ کے لئے ایک تاریخی پیشرفت کے طورپر پاکستان
ستمبر
چلی کے عوام کی فلسطین کے مظلوموں کی حمایت
?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں: چلی کے عوام کے ایک گروپ، اراکین پارلیمنٹ اور سابق
اکتوبر
بجلی چوری ختم ہونے، بل ادا کرنے تک لوگوں کو سستی بجلی نہیں ملے گی، نگران وزیر توانائی
?️ 6 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ
ستمبر
سوارا بھاسکر بھی نصرت فتح علی خان کے مداحوں کی فہرست میں شامل
?️ 22 اکتوبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوارا بھاسکر نے شہنشاہ قوالی
اکتوبر
اکیسویں صدی کا سب سے بڑا خطرہ؛ روسی صدر کی زبانی
?️ 25 اپریل 2024سچ خبریں: روس کے صدر نے کہا کہ بعض ممالک دہشت گردانہ
اپریل
آل سعود۔گستاخ اسلام۔ پاکستان میں ٹرینڈ
?️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں:سائبر اسپیس کے صارفین نے سعودی حکومت کے حالیہ اقدامات کے
دسمبر