?️
سچ خبریں:امریکی صدر جوبائیڈن نے اس ملک کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جمہوریت کے لیے بہت بڑا خطرہ قرار دیاہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جھوٹا اور مکار انسان ہے وہ جھوٹوں کا مجموعہ ہےاور امریکہ میں جمہوریت کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے، اطلاعات کے مطابق جوبائیڈن نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 6 جنوری 2021 کو واشنگٹن میں امریکی کانگریس کی عمارت پر ہونے والے حملہ کی پوری ذمہ داری ڈونلڈ ٹرمپ پر عائد ہوتی ہے۔
بائيڈن کا یہ بھی کہنا تھا ٹرمپ کا یہ بیان کہ 2020 کے الیکشن کے نتائج میں دھاندلی کی گئی، یہ بیان ملک میں قانون کی بالادستی کے نظریے اور مستقبل میں آنے والے انتخابات کی بنیادوں کیلئے خطرہ ہے،جوبائیڈن نے کہا کہ کیا سچ ہے اور کیا جھوٹ؟ ہمیں اس میں باریک بینی سے تفریق کرنے کی ضرورت ہے، سچ یہ ہے کہ سابق صدرٹرمپ نے 2020 کے الیکشن سے متعلق فریب کا جال بُنا اور ایسا انہوں نے اس لیے کیا کیونکہ وہ اصولوں سے زیادہ طاقت کو ترجیح دیتے ہیں۔
جو بائيڈن نے کہا کہ ٹرمپ امریکہ میں جمہوریت کے لیے بہت بڑا خطرہ ہیں، انھیں صرف اپنے مفادات دکھائی دیتے ہیں، قانون کی ان کی نظر میں کوئی حیثیت نہیں ہے۔


مشہور خبریں۔
کورونا وباء سے نمٹنے کے لیے پاک فوج دیگر ریاستی اداروں کے ساتھ کوشاں ہے
?️ 31 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے
مئی
ٹرمپ کے خط پر ایران کا جواب
?️ 28 مارچ 2025سچ خبریں: المیادین ٹی وی نے تہران میں اپنے نامہ نگار کے حوالے
مارچ
ورزاء کالعدم جماعت سے متعلق بیانات دینے سے پرہیز کریں: وزیر اعظم
?️ 2 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے وزراء کو کالعدم جماعت
نومبر
برطانیہ میں اقتصادی بحران نے اہم شخصیات کو ملک چھوڑنے پر مجبور کر دیا
?️ 29 نومبر 2025برطانیہ میں اقتصادی بحران نے اہم شخصیات کو ملک چھوڑنے پر مجبور
نومبر
پاکستان کا افغان حکومت کے سامنے دہشتگردی کا مسئلہ مؤثر طریقے سے اٹھانے کا فیصلہ
?️ 30 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے وزارت خارجہ کے ذریعے افغان حکومت
مارچ
سوکوتری یمن میں صیہونیوں کی جولان کی پہاڑیاں
?️ 28 جولائی 2022سچ خبریں: یمن کے مقامی ذرائع نے اعلان کیا کہ سوکوتری کے
جولائی
سوڈانی وزیراعظم کا مستعفی ہونے کا فیصلہ
?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں: سوڈانی وزیر اعظم کے قریبی دو ذرائع نے رائٹرز کو بتایا
دسمبر
امریکہ مشرق وسطیٰ میں کس چیز کی تلاش میں ہے ؟
?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں:روس کے صدر نے کہا کہ امریکہ کو انتشار کی ضرورت
اکتوبر