?️
سچ خبریں: صیہونی حکومت کے خلاف حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کی سنگین دھمکیوں نے عرب دنیا میں ہلچل مچا دی ہے۔
حزب اللہ کے خلاف کسی حماقت کے ارتکاب کی صورت میں صیہونی حکومت کو پتھر کے دور میں واپس لوٹانے کے حوالے سے حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کی حالیہ تقریر نے تجزیہ کاروں کی توجہ اس جماعت کی فوجی طاقت اور صیہونی فوج کی کمزوری کی طرف مبذول کرائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حزب اللہ کیسے اسرائیل صفحۂ ہستی سے مٹا سکتی ہے؟
عرب دنیا کے ممتاز تجزیہ نگار عبدالباری عطوان نے رائےالیوم اخبار میں اپنے اداریے میں لکھا ہے کہ یہ فطری بات ہے کہ صیہونی حکومت کے خلاف حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی دھمکیاں میڈیا کی سرخیاں ہیں،لیکن میرے خیال میں لبنان کے اندرونی حالات کے حوالے سے ان کے دانشمندانہ الفاظ لبنانی معاشرے کے لیے واضح پیغام ہیں۔
عطوان کا کہنا ہے کہ انہوں نے لبنان کے تمام طبقوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بیرونی دھاروں خاص طور پر امریکہ اور صیہونی حکومت کے جال میں پھنسنے سے خبردار رہیں اس لیے کہ اس کو نتیجہ خونریز خانہ جنگی کی صورت میں سامنے آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کے پاس اس فتنہ کے بارے میں تفصیلی معلومات ہیں جو امریکہ اور صیہونی حکومت لبنان میں شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
ان کے دانشمندانہ الفاظ خطے کی ممکنہ صورتحال کے بارے میں ان کے گہرے علاقائی نقطہ نظر کی عکاسی کرتے ہیں، وہ داعش کے خوفناک گروہ کی براہ راست حمایت کے ذریعے شام اور لبنان کے خلاف امریکہ کی کشیدگی پیدا کرنے والے اقدامات اور شام کی افواج کے خلاف حملوں کو چھپانے کے لیے اس دہشت گرد گروہ کا استعمال کرنے کی سازش سے بخوبی واقف ہیں۔
مزید پڑھیں: اگر اسرائیل حزب اللہ جنگ ہوتی ہے تو کیا ہوگا؟
اگر صیہونی حکومت اور حزب اللہ کے درمیان جنگ ہوتی ہے تو مزاحمتی تحریک کے میزائل اس حکومت کو زمین کے نقشے سے مٹا دیں گے۔
عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ سید حسن نصر اللہ کی مسکراہٹ، جو ان کے خود اعتمادی کا اظہار کرتی ہے، صیہونیوں میں خوف و ہراس کا باعث بن جاتی ہے۔


مشہور خبریں۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کو مالی معاونت جاری رکھنے کی یقین دہانی
?️ 21 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کےساتھ اسٹاف
مارچ
وفاقی بجٹ کے بارے میں علی پرویز ملک کا بیان
?️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: وزیر مملکت برائے خزانہ، علی پرویز ملک نے کہا ہے
جولائی
افغانستان میں ایک جامع حکومت کا قیام ہی مسائل کا واحد حل
?️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں:ایرانی وزیر خارجہ نے او آئی سی کے رکن ممالک کے
دسمبر
دنیا کا سب سے بڑا ہوئی جہاز پاکستان کیوں آیا
?️ 1 جولائی 2021کراچی(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق افغانستان سے اتحادی افواج کے ساز و
جولائی
حزب اللہ کا جھنڈا لہرانے کے الزام میں آئرش گلوکار پر دہشت گردی کی فرد جرم عائد
?️ 19 جون 2025سچ خبریں: حزب اللہ کا جھنڈا لہرانے کے الزام میں قانونی مقدمے
جون
امریکہ نائیجر سے اپنی فوجیں کیوں نکال رہا ہے؟
?️ 11 ستمبر 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع کے دو عہدیداروں نے اعلان کیا کہ امریکہ
ستمبر
برکس کرنسیوں کے بارے میں ٹرمپ کے خدشات پر کریملن کا ردعمل
?️ 1 فروری 2025سچ خبریں: کریملن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات پر ردعمل ظاہر
فروری
صحافیوں کے خون کے دھبے کس کے چہرے پر ہیں؟
?️ 9 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی صحافی حمزہ الدحدوح کی شہادت
جنوری