?️
سچ خبریں:امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ واشنگٹن نے ریاض سے سعودی عرب کی "ریپڈ ری ایکشن فورس” کو ختم کرنے کے لئے کہا ہے جس نے جمال خاشقجی کو قتل کرنے کے لیےبراہ راست سعودی ولی عہد شہزادہ سے احکامات لئے تھے ۔
اناطولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پیر کو امریکہ نے اعلان کیا کہ اس نے سعودی عرب سے شاہی گارڈ کی ایک یونٹ ختم کرنے کو کہا ہے جو براہ راست براہ راست ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ہدایات لیتی ہے اور وہ جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث تھی،امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق امریکی انٹلی جنس کی رپورٹ ،جس میں سعودی ولی عہد کے شہزادے کے کردار کی تصدیق کی گئی ہے، پہلی بار کہا ہے کہ خاشقجی کو قتل کرنے کے لئے استنبول بھیجے گئے ڈیتھ اسکواڈ کے 7 ارکان اس یونٹ سے تھے ۔
پرائس کا کہنا ہے کہ ہم ایک ایسے چینل سے واقف ہیں جو ریپڈ ایکشن فورس کے نام سے جانا جاتا ہے اور سعودی شاہی گارڈ کی ایک یونٹ ہے جو انسداد شورش کی کاروائیاں انجام دیتا ہے ، جمال خاشقجی کا بہیمانہ قتل بھی اسی یونٹ کا کام ہے، انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے سعودی عرب سے کہا ہے کہ وہ اس یونٹ کو ختم کردیں پھر اصلاحات اور قانونی اور منظم کنٹرول نافذ کریں تاکہ اپوزیشن کی سرگرمیوں کے خلاف کاروائیوں کو ختم کیا جاسکے اور ان کو مکمل طور پر روکا جاسکے۔
رپورٹ کے مطابق مذکورہ بالا کاروائیوں کو انجام دینے کے علاوہ یہ افواج بن سلمان کی حفاظت کی بھی ذمہ دار ہیں،پرائس نے یہ کہتے ہوئے کہ امریکی حکومت سعودی عرب کے ساتھ ذمہ دارانہ شراکت داری کا ارادہ رکھتی ہے،دعوی کیا کہ ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ جمال خاشقجی کےقتل جیسا واقعہ پھر پیش نہ آئے اس لیے ہم ان کے قتل میں ملوث 76 سعودی شہریوں کےامریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
یمن کا سعودی جرائم اور ان کے مالی معاونت مراکز کو خطرناک جواب دینے کا اعلان
?️ 2 نومبر 2026سچ خبریں: یمن کی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کی جانب سے
نومبر
اسرائیل محاذوں کے اتحاد سے کیوں خوفزدہ ہے: فلسطینی میڈیا
?️ 10 اپریل 2023سچ خبریں:قدس پریس خبر رساں ایجنسی کے مطابق 2021 میں سیف القدس
اپریل
امریکی سینیٹ کا ایران کے خلاف جنگ روکنے کی قرارداد کے خلاف ووٹ
?️ 25 ستمبر 2026سچ خبریں: امریکی سینیٹ نے جمعرات کے روز ایک علامتی قرارداد کو،
ستمبر
نیتن یاہو نے گزشتہ برسوں میں ایرانی سائنسدانوں کے قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی
?️ 13 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیراعظم نے گزشتہ برسوں میں پہلی بار ایرانی سائنسدانوں
جولائی
غزہ میں اسرائیلی جاسوسوں کی تربیت میں عرب ملک کے کردار کو بے نقاب کرنا
?️ 12 دسمبر 2025سچ خبرین: "الحارث” پلیٹ فارم جو کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم کے سیکورٹی
دسمبر
نصر اللہ دھمکی دیتے ہیں تو ہم جنگ کے لیے تیار ہو جاتے ہیں:صیہونی تجزیہ کار
?️ 24 اگست 2022سچ خبریں:ان دنوں سید حسن نصر اللہ کی مسلسل تقاریر اور بحیرہ
اگست
یوکرین کو کون قبرستان بنا رہا ہے،امریکہ یا روس؟
?️ 18 جولائی 2023سچ خبریں: امریکہ میں روس کے سفیر کا کہنا ہے کہ یوکرین
جولائی
حیفا آپریشن کا پیغام؛ شمال میں صیہونیوں کی نقل مکانی کی ایک نئی لہر کا آغاز
?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کی جانب سے گذشتہ رات مقبوضہ حیفا کے
اکتوبر