سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کی سابق ترجمان نے این بی سی ٹیلی ویژن چینل میں میزبان کی حیثیت سے کام کرنے کا اعلان کیا۔
ٹاس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی سابق پریس سکریٹری جین ساکی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ پہلا دن، نئی نوکری، مجھے اس غیر معمولی گروپ کے ساتھ کام کرنے پر خوشی اور فخر ہے، ٹی وی پر ملتے ہیں،روس اور یوکرین کے بارے میں اپنے تبصروں کے لیے مشہور ساکی نے اس سال مئی میں وائٹ ہاؤس چھوڑ دیا تھا اور اب وہ ٹیلی ویژن پر ایک نئے شو کی میزبانی کر رہی ہیں۔
این بی سی کے مطابق ساکی کا نیا شو 2023 کی پہلی سہ ماہی میں نشر ہو گا اور سیاست پر توجہ مرکوز کرے گا، وہ اس سال امریکی کانگریس کے وسط مدتی انتخابات اور اس ملک کے 2024 کے صدارتی انتخابات کے بارے میں بھی ایک پروگرام کی میزبانی کرنے والی ہیں، یاد رہے کہ وہ 2017 سے 2020 تک CNN کی سیاسی تجزیہ کار رہی ہیں۔
مشہور خبریں۔
حکومت نے صدف نعیم واقعے سے متعلق کمیٹی تشکیل دے دی
اکتوبر
اسرائیل کبھی بھی حزب اللہ کو تباہ نہیں کر سکے گا
اکتوبر
صنعاء کا سب سے بڑا اسلحہ خانہ کہاں ؟
جولائی
سعودی عرب نےکیا 13 یمنی قیدیوں کو رہا
اپریل
دنیا کو امریکہ کے حیاتیاتی خطرات
جنوری
بائیڈن کا اندھیرے میں آخری تیر
جولائی
مغربی کنارے میں نئی صہیونی سازش بے نقاب
جنوری
متحدہ عرب امارات کی یمنی طوفان کے بعد صہیونیوں سے فوری مدد کی اپیل
جنوری