سچ خبریں:فن لینڈ کی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ یوکرائن پر روسی حملے کی صورت میں ہیلسنکی اپنے مغربی اتحادیوں کا ساتھ دےگا ،تاہم ابھی ہمارانیٹو میں شامل ہونے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کے مطابق فن لینڈ کی وزیر اعظم سانا مارین نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کےملک کا مستقبل قریب میں نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) میں شامل ہونے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ ہیلسنکی یوکرائن پر روسی حملے کی صورت میں روس پر سخت پابندیاں عائد کرنے کے لیے اپنے یورپی اتحادیوں اور امریکہ کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہے۔
مارین نے کہا کہ اس کا بہت اہم اثر پڑے گا اور پابندیاں بہت سخت ہوں گی، انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کا بہت زیادہ امکان نہیں ہے کہ فن لینڈ ان کے دور صدارت میں نیٹو میں شامل ہونا چاہے گا،یادرہے کہ میڈیا نے پہلےبھی یہ اطلاع دی تھی کہ فن لیند کے عوام اپنے ملک کی نیٹو میں رکنیت کی مخالفت کرتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق فن لینڈ میں کیے جانے والے ایک سروے کے مطابق اس ملک کے 42% لوگ نیٹو میں شمولیت کی مخالفت کرتے ہیں جبکہ Helsingen Sanuman اخبار کی طرف سے کرائے گئے ایک سروے سے پتہ چلتا ہے کہ نیٹو کی رکنیت کے مخالفین کے تناسب میں کمی آئی ہے، اس سے پہلے50% لوگ اپنے ملک کے نیٹو میں شمولیت کے مخالف تھے۔