?️
سچ خبریں:شام اور روس کے صدور نے ٹیلی فون پر گفتگو میں یوکرائن میں پیش آنے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
شام کی خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار الاسد نے آج روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلی فون پر بات کی،گفتگو کے دوران یوکرائن کی صورتحال اور ڈون باس کے علاقے میں شہری آبادی کی مدد کے لیے روسی فوجی آپریشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بشار الاسد نے زور دیاکہ آج جو کچھ ہو رہا ہے وہ تاریخ کو درست کرنا ہے اور دنیا کو اس توازن پر واپس لانا ہے جو سوویت یونین کے خاتمے کے بعد اس نے کھو دیا تھا،انہوں نے مزید کہاکہ تاریخ کو غلط جگہ پر رکھنے کے لیے مغرب کے پاگلا پن پر مبنی اقدامات انتشار پھیلانے اورقانون شکنی کے سوا کچھ نہیں کرتے۔
بشار الاسد کاکہنا ہےکہ روس آج نہ صرف اپنا بلکہ پوری دنیا کے لیے انصاف اور انسانیت کے اصولوں کا بھی دفاع کرتا ہے،انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک موجودہ افراتفری اور خونریزی کے ذمہ دار ہیں کیونکہ یہ قوموں پر ان کی تسلط پسندانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے، یہ ممالک شام میں دہشت گردوں اور یوکرائن نیز دنیا کے دیگر حصوں میں نازیوں کی حمایت کے لیے گھناؤنے طریقے استعمال کرتے ہیں۔
بشار الاسد نے کہاکہ شامی اور روسی فوجیں جس دشمن سے لڑ رہی ہیں وہ ایک ہی ہے، شام میں انتہا پسند ہیں اور یوکرائن میں نازی ہیں۔


مشہور خبریں۔
افریقی ملک کانگو کے اہم صدارتی امیدوار الیکشن کے ایک روز بعد کورونا وائرس سے انتقال کرگئے
?️ 23 مارچ 2021کانگو (سچ خبریں) افریقی ملک کانگو کے اہم صدارتی امیدوار گائبریس پارفیٹ
مارچ
عمران خان نے اس لیے سب کچھ جلا کر راکھ کردیا کہ رسیدیں نہیں ہیں، احسن اقبال
?️ 14 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور پاکستان مسلم لیگ (ن)
مئی
چاڈ کے صدر کا قتل
?️ 20 اپریل 2021سچ خبریں:نیوز ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جنگ میں زخمی ہونے
اپریل
وینزویلا کے نکولس مادورو تیسری بار منتخب
?️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: وینزویلا کی نیشنل الیکٹورل کونسل نے اعلان کیا کہ 80% ووٹوں
جولائی
حماس کو آج صبح وہ مل گیا جو وہ چاہتا تھا
?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں: شمالی غزہ کی پٹی میں فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی
جنوری
شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ٹیلیفونک گفتگو، آیت اللہ خامنہ ای کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
?️ 18 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود
مئی
روس کے ساتھ تجارت کے لیے متحدہ عرب امارات پر مغربی دباؤ
?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: برطانوی دفتر خارجہ کے ترجمان نے رائٹرز کو بتایا کہ امریکہ،
مئی
رواں سال کے آغاز سے اب تک 13 فلسطینی بچے شہید
?️ 2 جون 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے منگل کو اعلان
جون