نیویارک کے سابق گورنر کی جنسی بد سلوکی پر رپورٹنگ کرنے پر سی این این کے اینکر نوکری سے برخاست

سی این این

🗓️

سچ خبریں:سی این این نے اپنے اینکر کرس کومو کوان کے بھائی کے جنسی بد سلوکی کی میڈیا اسپورٹ میں کردار ادا کرنے پر نوکری سےبرطرف کر دیا ہے۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیویارک کے سابق گورنر اینڈریو کومو کے معاملے کی تحقیقات کے بعد منظر عام پر آنے والی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ ، سی این این کے پریزینٹر کرس کومو نے اپنے بھائی پر عائد الزامات کو موڈریٹ کیا تھا اور میڈیا میں ان کی حمایت کی تھی۔

واضح رہے کہ CNN کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے نیوز پروگراموں میں سے ایک کے میزبان کرس کومو کو کل برطرف کر دیا گیاجنہوں نے مئی میں اعتراف کیا کہ انھوں نے اپنے بھائی کی مدد کے لیے نیوز چینل کے کچھ اصول توڑ دیے تھے،یادرہے کہ 63 سالہ اینڈریو کومو کو حالیہ مہینوں میں متعدد اخلاقی الزامات کے تحت نیویارک کے گورنر کے عہدے سے سبکدوش ہونا پڑا ہے۔

سی این این نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہاکہ کرس کومو کو ان کے بھائی کے جنسی الزامات میں ملوث ہونے کے بارے میں نئی معلومات کا مزید جائزہ لینے کے لیے آج معطل کر دیا گیا تھا،بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے ایک معروف قانونی فرم کی خدمات حاصل کی ہیں تاکہ کیس کی مزید تفصیلی تحقیقات کی جا سکیں،تاہم چینل نے نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ کیس کی تفتیش کیسے کی گئی۔

یادرہے کہ 51 سالہ کرس کومو نے اپنے ذاتی ٹوئٹر پیج پر ایک پیغام میں کہا کہ مجھے اس واقعہ سے مایوسی ہوئی ہے ، میں نہیں چاہتا تھا کہ CNN کے ساتھ ہمارا تعاون اس طرح ختم ہوجبکہ میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ میں نے اپنے بھائی کی مدد کیوں اور کیسے کی۔

 

مشہور خبریں۔

سعودی عرب میں گزشتہ ماہ کے دوران مہنگائی میں اضافہ

🗓️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:سعودی عرب میں فروری میں افراط زر کی شرح میں 1.6

وزیر خارجہ اہم مشن پر ترکی پہنچ گئے

🗓️ 18 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اہم سفارتی مشن

صنعا نے مصری اور سعودی بیان کا مذاق اڑایا

🗓️ 22 جون 2022سچ خبریں:     سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے

راجا پرویز کی اپیل منظور، عدالتی فیصلے سے اسپیکر کیخلاف ریمارکس حذف کرنے کا حکم

🗓️ 15 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان پیپلز پارٹی

اسلام آباد میں کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟ وفاقی حکومت اور پی ٹی آئی میں تنازع

🗓️ 28 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے مارچ

خیبر پختوانخواہ میں دہشتگردوں کے حملے میں فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے

🗓️ 28 اکتوبر 2021خیبر پختوانخواہ (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی

مراکش کے نمائندے نے ملک کو تقسیم کرنے کی سامراجی سازش سے خبردار کیا

🗓️ 7 مارچ 2022سچ خبریں:   مراکش کی پارلیمنٹ کے رکن نبیلہ منیب نے ملک کو

ایران جانے والے پاکستانیوں کے لئے ایک خوشخبری سامنے آگئی

🗓️ 9 دسمبر 2021چاغی(سچ خبریں) چاغی عوام کیلئے پاک ایران کے ایک نئے راستے راجئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے