?️
سچ خبریں:امریکی شہر نیویارک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجہ میں10 افرادزخمی ہوگئے۔
سی این این نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکی شہر نیویارک میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 10 افراد کو زخمی کردیا،اطلاعات کے مطابق نیویارک میں 2 مسلح افراد نے ہجوم پر فائرنگ کرکے 10 افراد کو زخمی کردیا، واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
نیویارک پولیس کے مطابق حملہ کوئنس کے علاقے میں ہوا جس میں 4 افراد ملوث ہیں، 2 حملہ آوروں نے فائرنگ کی جب کہ 2 حملہ آور بائک پر سوار تھے اور فائرنگ کے فوراً بعد فرار ہوگئے پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں،تاہم ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔
یادرہے کہ امریکہ میں نہایت ہی آسانی کے ساتھ آتشین اسلحہ فراہم ہوجاتا ہے اور اس ملک میں ایسی لابیاں موجود ہیں جو اپنی تجارت کی خاطر عوامی سطح پر ہتھیار رکھنے پر پابندی عائد کرنے کے قوانین کو پاس نہیں ہونے دیتیں جس کی وجہ سے ریاستھائے متحدہ میں آئے دن بلااشتعال فائرنگ کے واقعات دیکھنے کو ملتے ہیں اور ان میں زیادہ تر بے گناہ افراد کی جانیں جاتی ہیں نیز اس ملک کی حکومت کو بھی کوئی پرواہ نہیں ہے اور وہ ہتھیار رکھنے کے خلاف قانون پاس کرنے سے بھی کتراتی ہے کیونکہ اس میں اسلحہ رکھنے کی حامی لابیوں کا مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں ہے۔
مشہور خبریں۔
صہیونیوں کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید
?️ 1 مارچ 2022سچ خبریں: مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینی شہریوں کے خلاف
مارچ
بشار الاسد نے عام معافی کا نیا حکم نامہ جاری کیا
?️ 1 مئی 2022سچ خبریں: شام کے صدر بشار الاسد نے ہفتے کے روز 2022
مئی
صہیونی حکومت بچ کر رہے
?️ 3 جولائی 2023سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے مشترکہ چیمبر نے صیہونی حکومت کی مہم
جولائی
کلنٹن نے ٹرمپ کا موازنہ ہٹلر سے کیا
?️ 10 نومبر 2023سچ خبریں:باراک اوباما کے دورِ صدارت میں سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری
نومبر
’کنا یاری‘ فیم ایوا بی کی رکشہ سواری کی ویڈیو وائرل
?️ 19 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) ’کوک اسٹوڈیو سیززن 14‘ کے ’کنا یاری‘ سے شہرت
دسمبر
صیہونی جیلوں میں 700 بیمار فلسطینی قیدی
?️ 3 جون 2023سچ خبریں:فلسطین کے ایک تحقیقی مرکز نے صیہونی حکومت کی جیلوں میں
جون
مارچ میں بجلی کی سستی پیداوار کے باوجود ڈسکوز کی 10 ارب روپے اضافی وصولی کیلئے درخواست
?️ 27 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) مقامی سطح پر سستے ایندھن سے 63 فیصد
اپریل
اور کوئی اور سرزمین نہیں؛ فلسطینی مزاحمت کی عالمی پہچان
?️ 11 مارچ 2025 سچ خبریں:فلسطینی دستاویزی فلم لا توجد أرض أخرى (کوئی اور سرزمین
مارچ