?️
سچ خبریں:جرمنی کے ایک اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں ہالینڈ میں سینکڑوں پناہ گزینوں کی بدترین صورتحال اور ان مہاجرین میں سے ایک تین ماہ کے بچے کی موت کی خبر دی ہے۔
جرمنی کے ڈوئچے ویلے اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں ہالینڈ میں سینکڑوں پناہ گزینوں کی بدترین اور غیر انسانی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے لکھا کہ ہالینڈ کے شہر میں سینکڑوں پناہ گزین انتہائی سنگین انسانی صورتحال سے دوچار ہیں جبکہ ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے اس ملک کی مدد کے لیے دی جانے والی درخواست کے بعد قدم بڑھایا ہے، تاہم ایک پناہ گزین خاندان کے تین ماہ کے بچے کی موت ہوئی ہے۔
رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ جرمنی کی سرحد کے قریب ہالینڈ کے شہر ٹیر ایپل میں پناہ کے متلاشی سینکڑوں افراد نے جمعے کی رات ایک بار پھر پناہ گاہوں کے سامنے رات گزاری، بعض ذرائع نے ان افراد کی تعداد 700 کے لگ بھگ بتائی ہے۔
شائع ہونے والی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان میں سے کچھ لوگ خیموں کے نیچے اور کچھ کھلی فضا میں بنیادی سہولیات کے بغیر خوفناک حالت میں زندگی گزار رہے ہیں،درایں اثنا انسانی حقوق اور پناہ گزینوں کی مدد کرنے والی تنظیموں نے ان پناہ گزینوں کی بدترین صورتحال کے خلاف سختی سے خبردار کیا ہے اور اسے چند ہفتے قبل سے تباہ کن قرار دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
بیرسٹرگوہر نے بانی کی رہائی کومذاکرات سے الگ کر دیا، مشیرقانون کا بڑا دعوی
?️ 4 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) مشیر برائے قانون وانصاف پنجاب بیرسٹر عقیل ملک نے
ستمبر
تل ابیب میں پرتقالی سفارتخانے کے سامنے ویزے کے لیے لمبی لائنیں
?️ 29 نومبر 2025سچ خبریں:ہزاروں صیہونیوں نے تل ابیب میں پرتقال کے سفارتخانے کے سامنے
نومبر
حزب اللہ کریوت کو کیوں مسلسل نشانہ بنا رہی ہے؟
?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: معتبر ذرائع نے حزب اللہ کی جانب سے مقبوضہ فلسطین
اکتوبر
غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں کی مذمت میں سیول میں مظاہرے
?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی مخالف جذبات اور غزہ میں فلسطینی قوم کی حمایت
جولائی
پنجاب ایک جماعت کی جاگیر ہے، یہ تاثر ختم کرنا ہوگا۔ شرجیل میمن
?️ 11 جون 2025کراچی (سچ خبریں) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ
جون
پاکستان نے 18 مارچ کو افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کونشانہ بنایا، ترجمان دفتر خارجہ
?️ 21 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا
مارچ
نواز شریف نے بھارت کے ساتھ ملکر عمران خان کے خلاف رچی سازش
?️ 22 جولائی 2021فیصل (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سرکٹ ہائوس فیصل آباد میں پریس
جولائی
کیا حکومت پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ واپس لے لے گی؟
?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: تحریک انصاف پر پابندی کے حکومتی اعلان کے بعد اب
جولائی