سچ خبریں:صیہونی حکومت کی حزب اختلاف کی تحریک نے ایک بار پھر بنجمن نیتن یاہو کی کابینہ اور ان کی عدالتی بغاوت کے خلاف مظاہروں کی کال دی ہے۔
اسی مناسبت سے اس ہفتے کی شام، مسلسل 21ویں ہفتے، صیہونی تل ابیب سمیت مختلف شہروں میں نیتن یاہو اور ان کی کابینہ کے خلاف احتجاج کرنے جا رہے ہیں۔
نتن یاہو کے عدالتی اصلاحاتی منصوبے کے خلاف ہفتہ وار مظاہروں میں عام طور پر لاکھوں کی تعداد میں احتجاج کرنے والے صہیونی شریک ہوتے ہیں لیکن حالیہ ہفتوں میں غزہ پر فوجی جارحیت اور فلیگ مارچ کی وجہ سے سکیورٹی کی صورتحال کے باعث یہ تعداد خاصی کم ہوئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ مارچ کے آخر میں ہڑتالوں اور بڑے پیمانے پر مظاہروں کے دباؤ میں نیتن یاہو نے عدالتی اصلاحات کے منصوبے کو کنیسٹ کے سمر سیشن تک معطل کرنے کا اعلان کیا تھا جو 30 اپریل کو شروع ہوا تھا اور یہ 3 ماہ تک جاری رہے گا۔