?️
سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ نیتن یاہو کی پالیسیوں اور مقبوضہ علاقوں کی حالیہ صورتحال کے بعد صیہونیوں کی طرف سے دوسرے ممالک سے شہریت حاصل کرنے کی درخواستوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ علاقوں کے باشندے نقل مکانی اور رہائش کے لیے دوسرے ممالک کے پاسپورٹ اور شہریت حاصل کرنے کے لیے سختی سے کوشاں ہیں، صیہونی ترقی کے مرکز کے سربراہ لو بیک مین نے صیہونی حکومتی چینل 12 کو بتایا کہ یہاں جو کچھ ہو رہا ہے اس ے بہت سے اسرائیلی اس سے خوفزدہ ہیں جس کے باعث غیر ملکی شہریت کے لیے درخواستوں کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی غیر ملکی پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے مقابلہ کر رہے ہیں کیونکہ اسرائیل اب رہنے کے قابل جگہ نہیں ہے،اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ آباد کار اس وقت اس سوال کے جواب کی تلاش میں ہیں کہ جائیداد کہاں خریدی جائے اور سرمایہ کاری کے لیے اپنی رقم کہاں منتقل کی جائے، صیہونی ترقیاتی مرکز کے سربراہ نے مزید کہا کہ اسرائیل میں لوگ امیگریشن کی تیاری کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ اور بنیامین نیتن یاہو کے پرانے اتحادیوں میں سے ایک ایویگڈور لائبرمین نے اس سے قبل ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس نے اسرائیل کو مکمل انتشار کی آگ میں جھونک دیا ہے۔
یاد رہے کہ نیتن یاہو کی سربراہی میں انتہائی دائیں بازو کے حکمران اتحاد نے اقتدار میں آنے کے بعد سے کئی ایسے اقدامات اور فیصلے کیے ہیں، جو حزب اختلاف کے دھڑے اور صیہونی حکومت کے سربراہ کے مطابق، اس حکومت کو بدامنی، اندرونی بحران ، یہاں تک کہ خانہ جنگی کی طرف گامزن کرنے کا سبب بنیں گے۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے عدالتی نظام میں تبدیلیوں پر مبنی نیتن یاہو کی کابینہ کا فیصلہ اب حکمران اتحاد اور حزب اختلاف کے دھڑے کے درمیان سیاسی کشیدگی اور اختلافات کا باعث بن چکا ہے، صیہونی اپوزیشن کے سربراہوں کا خیال ہے کہ عدالتی نظام میں تبدیلیوں پر مبنی نیتن یاہو کی کابینہ کے فیصلے کو کمزور اور نیتن یاہو کے خلاف جاری بدعنوانی اور رشوت ستانی کے 4 مقدمات کی سماعت کو روکنے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کی خارجہ پالیسی ٹیم میں تبدیلیاں؛ والٹز کا زوال اور حاشیے سے روبیو کا عروج
?️ 4 مئی 2025سچ خبریں: مارکو روبیو، جو اب ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں سیکریٹری
مئی
غزہ میں امریکی بموں نے کیا کیا ہے؟ بائیڈن کا اعتراف
?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے
مئی
فرانسیسی حکام کا مظاہروں کو دبانے کے لیے انوکھا فیصلہ
?️ 3 جولائی 2023سچ خبریں: فرانسیسی پولیس کے ہاتھوں ایک نوجوان کی ہلاکت کے خلاف
جولائی
امریکی شہریوں کا صیہونی آبادکاروں پر سے پابندیاں ہٹانے کے خلاف احتجاج
?️ 4 فروری 2025سچ خبریں:امریکہ میں درجنوں انسانی حقوق کے کارکنوں نے اپنی حکومت کے
فروری
ہیرس اور ٹرمپ میں سے اسرائیل کے لیے کون سا بہتر ہے؟
?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں: ایک مضمون میں جو ہفتے کے روز Davar کی ویب
نومبر
بلوچستان خوبصورت ترین خطوں میں سے ایک ہے
?️ 28 ستمبر 2021کوئٹہ(سچ خبریں) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے عالمی یوم سیاحت کے
ستمبر
سی آئی اے کے ذریعے روس میں غیر ملکی سفارت کاروں کے آئی فون کی وسیع پیمانے پر ہیکنگ
?️ 2 جون 2023سچ خبریں:روس کی فیڈرل سیکیورٹی سروس نے روس میں بڑے پیمانے پر
جون
یمن میں بعض قیدیوں کی رہائی کے لیے ابتدائی معاہدہ طے
?️ 2 اگست 2022سچ خبریں: یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ میں قیدیوں کے امور کی
اگست