?️
سچ خبریں:سابق صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاھو کی جانب سے مشیروں اور ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی سمیت اپنے ذاتی اخراجات پورا کرنے کے لئے لیکوڈپارٹی سے باضابطہ درخواست کو لے کے ان کے مخالفین اور حامیوں کے درمیان زبانی جھگڑا ہوگیا۔
عبرانی زبان میں شائع ہونے والے صیہونی اخبارمعاریو کی رپورٹ کے مطابق بنیامین نیتن یاھو کی جانب سے مشیروں اور ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی سمیت اپنے ذاتی اخراجات پورا کرنے کے لئے لیکوڈپارٹی سے باضابطہ درخواست کو لے کر لکوڈپارٹی سیکرٹریٹ میں پارٹی عہدیداروں کے مابین زبردست زبانی تکرار ہوئی جس کے نتیجے میں ان کی درخواست کی مخالفت ہوئی،رپورٹ کے مطابق لیکوڈ پارٹی کے سکریٹری جنرل نے جمعرات کے روز ایک اجلاس طلب کیا تاکہ وہ اسرائیل کے سابق وزیر اعظم اور پارٹی کے رہنما بنیامین نیتن یاہو کے روزمرہ کے اخراجات اور تنخواہوں کو پورا کرنے پر مبنی درخواست پر غور کریں تاہم یہ اجلاس اراکین کے درمیان زبانی جھگڑے اور درخواست کے مسترد کیے جانے پر ختم ہوا۔
رپورٹ کے مطابق بنیامین نیتن یاہو نے درخواست دی تھی کہ غزہ اسٹریٹ پر واقع ان کے اپارٹمنٹ کے اخراجات جس کے تیارہونے کے بعد وہ اس میں نقل مکانی کریں گے، میں پارٹی کی مالی اعانت فراہم کی جائے اور ان کے ملازمین کی تنخواہیں لیکوڈکے خزانے سےادا کی جائیں،انہوں نے پارٹی سے اپنے کے معاونین اور مشیروں کی تنخواہوں کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا،تاہم پارٹی قائدین نے اس کی مخالفت کی ہے۔
ایک باخبر ذرائع نے معاریو کو بتایا کہ نیتن یاہو کے کابینہ تشکیل دینے میں ناکام ہونے کے بعد لیکوڈپارٹی کے خزانے کو دسیوں لاکھ بجٹ کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا لہذا اب وہ معمول کے مطابق اور روز مرہ کے اپنے اخراجات پورے کرنے سے قاصر ہے،سیکرٹریٹ نے پارٹی کا چیئرمین منتخب کرنے کے لئے فوری طور پر ضمنی انتخاب کراوانے پر مبنی نیتن یاہو کی درخواست کی بھی مخالفت کی اور کہا ہے کہ نیتن یاہو کے حریفوں کی طرف سے انتخابات کے فوری انعقاد کی مخالفت اور اس کے لئے تیاری کا موقع فراہم کرنے کی درخواست کے باوجود بھی انتخابات ممکن نہیں ہیں۔
ایک باخبر ذرائع نے عبرانی زبان کے اخبار کو بتایا کہ اس وقت بھاری مالی بوجھ کی وجہ سے لیکوڈ پارٹی معاشی مشکلات میں گھری ہوئی ہے جبکہ نیتن یاھو پارٹی کے ممبروں کو اقتدار میں جلد واپسی کے بارے میں اپنے وہم بیچ رہے ہیں جبکہ مستقبل قریب میں ہر شخص اس دعوے سے مایوس ہوگا نیز اس پارٹی سکریٹریٹ کی جانب سے نیتن یاہو کے مطالبات مخالفت ان کی مایوسی کی پہلی علامت ہوسکتی ہے۔
مشہور خبریں۔
سیاسی مسائل کا حل چاہتے ہیں لیکن پہلے الیکشن کی تاریخ دی جائے۔رہنما فواد چوہدری
?️ 6 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم
جولائی
ایران اپنے میزائل اور ڈرون انڈر گراؤنڈ کیوں بنا رہا ہے؟
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:ایرانی سپاہ پاسداران کی جانب سے اپنے زیر زمین میزائل اڈوں
اگست
وزیر اعظم کا مسلمانوں کو نبی کریمؐ کی زندگی اور تعلیمات کو سمجھنے کا مشورہ
?️ 4 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے تمام مسلمانوں کو نبی
نومبر
پی ٹی آئی کے نئے اکاونٹس سامنے آگئے
?️ 19 مئی 2021اسلام اسلام آباد (سچ خبریں) حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
مئی
کیا یورپ بحرانوں کی دلدل سے نکل پائے گا؟
?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:تقریباً ایک سال سے یوکرین کے بحران سے متاثر سبز براعظم
جنوری
اسلامی ممالک کے لئے سعودی مالی امداد کی پالیسی میں تبدیلی
?️ 24 جنوری 2023سچ خبریں:سعودی حکام دوسرے ممالک کو ترقی کے لیے امداد فراہم کرنے
جنوری
گوگل فوٹوز کا نیا فیچر، اب بول کر یا لکھ کر تصویریں ایڈٹ کرنا ممکن ہوگیا
?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: گوگل نے اپنی مشہور ایپ گوگل فوٹوز میں نیا فیچر
اگست
حماس واحد فلسطینی ریاست کے قیام کے خواہاں
?️ 23 مئی 2024سچ خبریں: کئی یورپی ممالک نے فلسطین کی آزاد ریاست کو تسلیم کرنے
مئی