?️
نیتن یاہو صرف خریدنا چاہتا ہیں،کسی بھی معاہدے کی راہ میں رکاوٹ بن رہا ہے
فلسطینی تحریک حماس کے رہنما محمود مرداوی نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو جان بوجھ کر جنگ کو طویل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور فریقین کے درمیان ممکنہ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں سب سے بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔
العربیہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں مرداوی نے کہا کہ حماس نے ثالثی کرنے والے ممالک کی پیشکشیں قبول کر لی ہیں اور وہ ایک جامع معاہدے پر تیار ہے، مگر نتن یاہو نے نہ صرف اس پر مثبت جواب نہیں دیا بلکہ اپنی سیاسی مقاصد کے لیے وقت ضائع کرنے اور متضاد بیانات دینے کی پالیسی اپنائی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم بار بار مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کر چکے ہیں اور خود امریکی وزارتِ خارجہ بھی اس بات کا اعتراف کر چکی ہے کہ نتن یاہو ہی کسی بھی پیش رفت کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔
مرداوی نے مزید کہا کہ حماس کسی ایسے فارمولے کی مخالف نہیں جو جنگ بندی، قیدیوں کی رہائی، غزہ میں امدادی سامان کی فراہمی اور فلسطینی قیادت کے تحت تعمیرِ نو کو یقینی بنائے۔ تاہم اسرائیلی حکام جان بوجھ کر امدادی قافلوں کی راہ میں رکاوٹ بنتے ہیں اور مقامی انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنا کر انسانی بحران کو گہرا کر رہے ہیں۔
حماس رہنما کے مطابق، اقوامِ متحدہ کی رپورٹ میں بھی غزہ میں قحط کے آغاز کی تصدیق ہو چکی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اسرائیل فلسطینی عوام کو بھوکا رکھنے کی منظم پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ محض بیانات تک محدود نہ رہے بلکہ اسرائیلی جرائم کے خلاف عملی اقدامات کرے اور امریکہ پر دباؤ ڈالے کہ وہ نتن یاہو کی جنگی پالیسیوں کی حمایت ختم کرے۔
مرداوی نے کہا کہ فلسطینی مزاحمت ہر قیمت پر اپنے عوام کے حقوق اور عزت کا دفاع کرے گی اور جنگ بندی کے لیے تیار ہے، مگر اصل رکاوٹ نتن یاہو ہیں جو ذاتی سیاسی مفادات کے لیے خونریزی کو طول دے رہے ہیں۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
ٹرمپ نے امریکی ایٹمی آبدوزوں کی حساس معلومات کو فاش کیا
?️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں:اے بی سی نیوز کے مطابق وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد
اکتوبر
ترکی اور مصر کے صدور کا صیہونی جرائم کے خلاف مشترکہ بیان
?️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی، جو ایک تاریخی دورے پر
ستمبر
پاکستان اسٹیل ملز نے مالی سال 2022 کے دوران 7.45 ارب روپے منافع کمالیا
?️ 2 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹیل ملز نے جون 2015 سے بند ہونے
مئی
کراچی: این ای ڈی یونیورسٹی میں 17 منزلہ آئی ٹی ٹاور بنے گا
?️ 4 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ
نومبر
الازہر کا گزشتہ شب رفح میں صیہونی جارحیت پر ردعمل
?️ 28 مئی 2024سچ خبریں: مصر کے جامعۃ الازہر نے گزشتہ شب غزہ کی پٹی
مئی
حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا
?️ 29 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں بڑے
جنوری
مسٹر آرا؛واشنگٹن کی سڑکوں پر بن سلمان کا لقب
?️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی ولی عہد کی تصاویر والے متعدد ٹرکوں نے وائٹ ہاؤس،
دسمبر
کاسا بلانکا اسٹیڈیم میں فلسطین کے لیے مغربی حمایت
?️ 25 اپریل 2022سچ خبریں: مراکش کے الوداد کلب کے شائقین نے کاسا بلانکا میں
اپریل