?️
سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے مسلسل نویں ہفتے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی کابینہ کے خلاف 160000 افراد کے مظاہرے کی اطلاع دی۔
شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عدالتی اصلاحات کے حوالے سے صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی کابینہ منصوبے کے خلاف مظاہرے جاری ہیں،اس رپورٹ کے مطابق تل ابیب اور دیگر درجنوں علاقوں میں صیہونی مظاہرین نے مسلسل نویں ہفتے بھی مظاہرے کئے۔
صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 نے اعلان کیا ہے کہ نیتن یاہو کی کابینہ اور اس کی عدالتی اصلاحات کے خلاف ہفتے کی شام تقریباً 160000 صیہونی آباد کاروں نے تل ابیب میں مظاہرہ کیا،مرکزی مظاہرہ تل ابیب میں کابلان کی سڑک پر مسلسل نویں ہفتے منعقد ہوا،صہیونیوں نے حیفا، مقبوضہ بیت المقدس، ہرتزیلیا، رمات ہشارون، کریات طبعون، کفار سابا، رحوفوت، نس تسیونا، رعنانا، بئرالسبع و حولون میں بھی نیتن یاہو کی کابینہ کے خلاف مظاہرے کئے۔
یاد رہے کہ یاد رہے کہ صیہونی ریاست کے حالات اس وقت ایسے مرحلے پر پہنچ چکے ہیں کہ خود انہیں بھی اپنی تباہی کا یقین ہو چکا ہے جس کی مثال روزانہ کی بنیاد پر منظر عام پر آنے والے متعدد صیہونی حکام کے بیانات میں دیکھنے کو ملتی ہے جس میں ہو کہتے ہیں کہ نیتن یاہو اسرائیل کو خانہ جنگی کی طرف لے جا رہے ہیں۔
ہرزوگ نے صہیونیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں عدالتی اصلاحات کے بارے میں احتجاج، تشویش اور خوف دیکھ رہا ہوں،یہ ہمیں مشکل ڈال سکتا ہے اور نہ ہی اس طرح ہم کسی معاہدے کے ذریعے حل تک پہنچ سکتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
صدی کے بعد طویل ترین چاند گرہن آج ہوگا
?️ 19 نومبر 2021ریاض (سچ خبریں)سعودی فلکیاتی انجمن سربراہ انجینئر ماجد ابوزاہرة نے کہا ہے
نومبر
امریکہ اور سعودی عرب دفاعی معاہدے کے قریب
?️ 18 اکتوبر 2025امریکہ اور سعودی عرب دفاعی معاہدے کے قریب امریکی ہفت روزہ نیوزویک
اکتوبر
دورہ افغانستان کے دوران ٹی ٹی پی کے مسئلے پر بھی بات کروں گا، فضل الرحمٰن
?️ 7 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام فضل (جے یو آئی-ف) کے سربراہ
جنوری
اسحٰق ڈار نےسینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھالیا۔
?️ 27 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور نامزد
ستمبر
’جنرل باجوہ کی الیکشن میں پی ٹی آئی کی مدد‘، عارف علوی سے منسوب بیان کی تردید جاری
?️ 26 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جنرل (ر) قمر
دسمبر
کورونا وائرس پھر سے پیھلنے لگا
?️ 3 جولائی 2021کراچی(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے مثبت آنے
جولائی
گوانتاناموبے سے 2 پاکستانی قیدی ملک منتقل
?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:پاکستانی خبر رساں ذرائع نے امریکی وزارت دفاع کے حوالے سے
فروری
وہ کون ہے جس کی مسکراہٹ سے بھی صیہونیوں پر لرزہ طاری ہو جاتا ہے؟
?️ 17 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے خلاف حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کی
اگست