نیتن یاہو 7 اکتوبر کی ذمہ داری سے بچنا  کیوں چاہتے ہیں؟

نیتن یاہو

?️

انہوں نے صہیونی ریاست کے خبری چینل ‘کین’ سے بات چیت میں کہا کہ طوفان الاقصی کے حملے کے بعد نیتن یاہو نے انہیں پہلا کام جو سونپا وہ یہ تھا کہ اس ناکامی کی ذمہ داری سے کیسے بچا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ خبروں میں کیا کہا جا رہا ہے؟ کیا وہ اس حملے کی ذمہ داری پر بات کر رہے ہیں؟’ وہ چاہتے تھے کہ میں ایک ایسا فارمولا تلاش کروں جس سے یہ میڈیا طوفان کم ہو جائے کہ آیا وزیر اعظم نے ذمہ داری قبول کی ہے یا نہیں۔
فیلڈ شٹائن نے بتایا کہ نیتن یاہو یہ درخواست کرتے وقت خوفزدہ نظر آئے تھے اور بعد ازاں ان کے قریبی لوگوں نے مشورہ دیا کہ تمام جاری کردہ بیانوں سے "ذمہ داری” کا لفظ حذف کر دیا جائے۔
صہیونی ریاست کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے ان باتوں پر رد عمل دیتے ہوئے اس گفتگو کو جھوٹے اور فرسودہ دعوؤں کا ایک طویل سلسلہ قرار دیا ہے، جو واضح ذاتی مفادات رکھنے والے شخص کی جانب سے پیش کیا گیا ہے اور جو خود سے ذمہ داری دور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
فیلڈ شٹائن کے یہ بیانات اس وقت سامنے آئے ہیں جب ان پر ایک جرمن اخبار کو فوجی راز افشا کرنے کا الزام لگایا گیا ہے، اور ان کا مقصد اگست 2024 میں غزہ میں 6 اسرائیلی قیدیوں کے مارے جانے کے بعد عوامی رائے میں نیتن یاہو کی تصویر بہتر بنانا ہے۔
فلسطینی مزاحمت نے طوفان الاقصی آپریشن کی شروعات ہفتے کے روز 7 اکتوبر 2023 کو کی تھی، جس میں زمینی، بحری اور فضائی حملوں کے ساتھ ساتھ مزاحمتی دستوں کا غزہ کے گرد متعدد اسرائیلی آبادیوں میں داخلہ شامل تھا۔ یہ آپریں مسجد اقصی اور بیت المقدس میں اسلامی مقدس مقامات پر اسرائیلی خلاف ورزیوں اور جاری آبادکاری جرائم کے جواب میں کیا گیا تھا۔
طوفان الاقصی آپریشن کے نتیجے میں جنوبی اسرائیل میں تقریباً 1200 افراد ہلاک اور 251 دیگر افراد گرفتار ہوئے جو غزہ منتقل کر دیے گئے۔

مشہور خبریں۔

عراقی تجزیہ کار کا مزاحمتی تحریک کی طاقت کے بارے میں اہم بیان

?️ 7 جولائی 2021سچ خبریں:عراقی سکیورٹی کے ایک ماہر نے بدھ کے روز کہا کہ

آزادی کی تحریکوں کو ظلم و ستم اور طاقت کے زور پر نہیں دبایا جاسکتا: کشمیری رہنما

?️ 24 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں جموں کشمیر فریڈم فرنٹ اور جموں

شہباز گل کے خلاف اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے مقدمہ میں اہم پیش رفت

?️ 12 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کے خلاف

بس غریب پر سب کا زور چلتا ہے:رابی پیرزادہ

?️ 1 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے غریبوں

بارہ روزہ جنگ میں صہیونی ریجیم ایران کے خلاف بدترین شکست سے دوچار: انصار اللہ 

?️ 17 اکتوبر 2025انصار اللہ تحریک کے رہنما سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے اپنے ہفتہ

یمنی انقلاب کا نام آزادی اور تسلط سے نجات ہے؛ یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ

?️ 16 ستمبر 2021سچ خبریں:یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے اس ملک کے شہریوں

قومی ایئرلائن کی نجکاری کا عمل قانونی قرار، لاہور ہائیکورٹ نے درخواست خارج کردی

?️ 29 اگست 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ قومی ایئرلائن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے