?️
سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے کے خلاف صیہونی حکومت کی مجرمانہ جارحیت کے سلسلہ میں ایران کے جواب دینے کے خوف سے صیہونی حکومت کے دفاعی یونٹوں کو مضبوط کرنے کی اطلاع دی۔
صیہونی فوج نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر قابض حکومت کی مجرمانہ جارحیت کا ایران کی جانب سے جواب دیے جانے کے خوف سے اپنے فضائی دفاع کو مضبوط بنالیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونیوں پر ایران کا خوف و ہراس
خبر رساں ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ دمشق میں ایران کے قونصل خانے پر مجرمانہ حملے کے جواب میں ایران کی دھمکیوں کے بعد صیہونی حکومت نے فضائی دفاع کو مضبوط بنانے اور ریزرو فورسز کی بھرتی کا اعلان کیا ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل نے بدھ کی رات خبر دی کہ اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ فوج کی صورتحال کے جائزے کے حصے کے طور پر، فضائی دفاعی نظام میں ریزرو فوجیوں کو مضبوط اور بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں عبرانی ذرائع نے ایران کی دھمکیوں کے بعد چوکسی بڑھاتے ہوئے سکیورٹی اداروں کے اندازے کی طرف اشارہ کیا کہ ایران قونصل خانے پر حملے کا جواب اپنی پراکسی تنظیموں کے ذریعے دے گا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اپنی فضائیہ اور دنیا بھر میں اپنے تمام سفارت خانوں میں ہائی الرٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں: صیہونیوں میں فلسطینیوں کا خوف ہراس
واضح رہے کہ گذشتہ سوموار کو اسرائیلی فوج نے کھلی جارحیت اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کے برعکس دمشق میں ایران کے قونصل خانے پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں دو اعلیٰ فوجی اہلکاروں سمیت سات افراد شہید ہوگئے تھے۔
مشہور خبریں۔
امریکا کی سفری پابندیوں سے بچنے کیلئے پاکستان کو 2 ماہ کی مہلت ملنے کا امکان
?️ 16 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی میڈیا کی جانب سے ہفتے کے روز
مارچ
عمران خان کے اسمبلیوں سے نکلنے کے فیصلے پر قانونی ماہرین کی رائے
?️ 27 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق
نومبر
مقبوضہ فلسطین میں تیسرے انتفاضہ کے بڑھتے آثار
?️ 24 نومبر 2021سچ خبریں:مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں شہادت طلبانہ کاروائیوں میں
نومبر
عوام کو فشنگ مہم اور جعلی ای میلز کے ذریعے پھر سے نشانہ بنانے کا انکشاف
?️ 9 اپریل 2025سچ خبریں: پاکستانی عوام کو فشنگ مہم اور جعلی ای میلز کے
اپریل
نگران وزیراعظم کیلئے منتخب کردہ 5 ناموں میں ’صرف سیاستدان‘ شامل نہیں
?️ 2 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اپنی آئینی مدت ختم ہونے سے چند روز قبل
اگست
رانا ثنااللہ نے مولانا کو منانے میں ناکامی کی ذمہ داری حکومت کی مشاورتی ٹیم پر ڈال دی
?️ 18 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا
ستمبر
سام سنگ نے پھر ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا
?️ 1 مئی 2021سیؤل( سچ خبریں) رواں برس کے پہلے تین مہینوں میں جنوبی کوریا
مئی
امریکی شہریوں کا صیہونی آبادکاروں پر سے پابندیاں ہٹانے کے خلاف احتجاج
?️ 4 فروری 2025سچ خبریں:امریکہ میں درجنوں انسانی حقوق کے کارکنوں نے اپنی حکومت کے
فروری