?️
سچ خبریں:صیہونی حکومت کی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے نقب اجلاس کی کامیابی کی وجہ ایران کے خلاف مشترکہ اتحاد کی تشکیل کو قرار دیا۔
اتوار کی رات اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لاپڈ کی سبراہی میں چار عرب ممالک مصر، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مراکش کے ساتھ ساتھ امریکہ کی موجودگی میں مقبوضہ فلسطین کے شہر نقب میں ایک اجلاس منعقد ہونے والا ہے۔
اس سلسلے میں کنیسٹ (اسرائیلی پارلیمنٹ) کے رکن زوئے ہاوسر نے کہا کہ صیہونی حکومت اس سیاسی-تاریخی اجلاس سے مخصوص اہداف حاصل کر رہی ہے،انہوں نے معاریو اخبار کو بتایا کہ یہ ایک حقیقی موقع ہے کہ ایران کا مقابلہ کرنے کے لیے اسرائیل کے دوستوں کے ساتھ اتحاد قائم کیا جائے۔
انھوں نے مزید کہا کہ حوثیوں نے جمعے کے روز ایک بار پھر سعودی عرب میں شہری تنصیبات پر حملہ کیا اور خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ہر ممکن کوشش کی لہذا اس اجلاس کو استعمال کیا جانا چاہئے تاکہ اسرائیل ایران کے تمام حامیوں کو دہشت گرد تنظیموں کے طور پر متعارف کرانے میں کامیاب ہو سکے۔
ہاؤزر نے کہا کہ یہ امریکیوں کے خلاف خطے کے موقف اور امریکیوں کے خلاف جنگ کو ظاہر کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہے تاکہ پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں رکھا جا سکے،اسرائیل کو حوثیوں کو دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کرنے کے لیے عالمی برادری پر دباؤ ڈالنا چاہیے۔
مشہور خبریں۔
وزیراعظم نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو چین جانے کا کہا ہے
?️ 17 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد
جولائی
وزیراعظم جو عہدہ دیں گے قبول کروں گا: شبلی فراز
?️ 4 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان
اپریل
مشتعل مظاہرین کا مقبوضہ بیت المقدس میں نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر حملہ
?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں
اپریل
برطانیہ دہشت گردوں کے گڑھے میں کھڑا ہے: یمن
?️ 22 جنوری 2023سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن حکومت کی وزارت خارجہ نے ہفتے کے
جنوری
عالمی عدالت انصاف میں صیہونی حکومت کے خلاف شکایات کی صف میں ایک اور ملک شامل
?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: رفح پر اسرائیل کے حملوں میں توسیع کے بعد لیبیا
مئی
برطانوی وزارت دفاع کے ہاتھوں 250 افغانی مترجمین کی اطلاعات منظر عام پر
?️ 21 ستمبر 2021سچ خبریں: برطانوی حکومت کہ جو پہلے افغانستان سے باہر نکلنے کو
ستمبر
غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ ایک اہم قدم
?️ 22 نومبر 2023سچ خبریں:برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے اسرائیلی حکومت اور حماس کے
نومبر
ملکوں کے درمیان تعلقات اقوام کے مفادات پر مبنی ہوتے ہیں:شامی صدر
?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:جمہوریہ شام کے صدر بشار الاسد نے پیراگوئے کی سینیٹ کے
جولائی