?️
حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ نے صیہونیوں کے ہاتھوں نابلس میں تین فلسطینیوں کی شہادت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئےتاکید کی کہ حماس اور دیگر مزاحمتی گروہوں کا ماننا ہے کہ یہ مسئلہ (شہیدوں کے خون کا بدلہ) سب کے کاندھوں پر امانت ہے۔
فلسطین ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، قدس پریس کے مطابق ہنیہ نےیہ الفاظ کے فلسطینی شہداء کے خاندان سے رابطے کے دوران کہے، ہنیہ نے تاکید کی کہ ان شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا نیزحماس اور دیگر مزاحمتی گروپوں کا خیال ہے کہ یہ مسئلہ (شہیدوں کے خون کا بدلہ) ہم سب کے کندھوں پر امانت ہے۔
ہنیہ نے زور دے کر کہا کہ دہشت گردی کی پالیسی ناکام ہو چکی ہے اور یہ پالیسی فلسطینی عوام کو مزاحمت جاری رکھنے سے نہیں روک سکے گی،یادرہے کہ منگل کے روزاسرائیلی فورسز نے تحریک الفتح کی عسکری ونگ "شہداء الاقصی” بٹالین کے ارکان کو لے جانے والی گاڑی پر بلااشتعال فائرنگ کی، صیہونی فوج کی اس دہشت گردانہ کارروائی کے بعد الاقصی شہداء بٹالین کے تین ارکان شہید ہو گئے۔
فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے نابلس میں الاقصیٰ بٹالین کے تین ارکان کی شہادت پر صیہونی حکومت کی مذمت کرتے ہوئے ان شہداء کے راستے کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔


مشہور خبریں۔
پی آئی اے کی خصوصی پروازکی شام سے وطن واپسی
?️ 18 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کا 27سال بعد
ستمبر
حکومت بچوں کو کھیلوں کی ہرممکن سہولیات فراہم کرے گی۔ رانا ثناءاللہ
?️ 3 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثناءاللہ نے کہا
جون
سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں تیزی
?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اضافے کا
جولائی
ٹیکسٹائل برآمد کنندگان کا بجٹ سے قبل حکومت سے پالیسی اقدامات واپس لینے کا مطالبہ
?️ 2 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ٹیکسٹائل کے برآمد کنندگان نے وفاقی حکومت سے
جون
کیا چین اور شام کے تعقلقات میں نیا موڑ آنے والا ہے؟
?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: شام کے سفارتی ذرائع نے سیاسی اور اقتصادی حکام کے
ستمبر
اپوزیشن غیر ملکی ایجنڈے پر گامزن،او آئی سی کانفرنس کے خلاف بیان دے دیا
?️ 19 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں)میڈیا سے گفتگو میں بلاول زرداری کا کہنا تھاکہ
مارچ
موجودہ دور کی جنگ ارادوں کی جنگ ہے:ایرانی صدر
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کا کہنا ہے کہ آج کے
اگست
جوابی کارروائیاں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کیخلاف ہیں، اسحٰق ڈار
?️ 12 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے
اکتوبر