سچ خبریں:فلسطینی ہلال احمر نے صہیونی فوجیوں کے ہاتھوں زخمی ہونے والے 2 فلسطینی نوجوانوں کی شہادت کا اعلان کیا۔
شہاب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین ہلال احمر مرکز نے اعلان کیا ہے کہ نابلس شہر میں صہیونی فوجیوں کے ہاتھوں زخمی ہونے والے 2 فلسطینی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، الجزیرہ نے اپنے رپورٹر کے حوالے سے خبر دی ہے کہ نابلس کے پرانے علاقے پر غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کے حملے کے بعد ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم 8 فلسطینی زخمی ہوئے۔
القدس چینل نے بھی فلسطینی ہلال احمر کے حوالے سے خبر دی ہے کہ القدس شہر پر صیہونی قابض فوج کے حملے کے دوران براہ راست گولی لگنے سے آٹھ فلسطینی زخمی ہو گئے جن میں سے ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے، اس چینل نے مزید کہا کہ قابض فوج ابھی تک طبی عملے کو اس جگہ میں داخل ہونے سے روک رہی ہے۔
یاد رہے کہ قابض صہیونی فوج نے ہفتے کی شام قلقیلیہ کے مشرق میں واقع کفر قدوم قصبے پر حملہ کرکے فلسطینیوں کی سرزمین پر صیہونی حکومت کی آبادکاری کے خلاف کیے جانے والے فلسطینیوں کے پرامن مارچ کو کچل دیا ، مقامی ذرائع نے اعلان کیا کہ اس لڑائی میں 5 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کی کابینہ کو ایران کے لیے صیہونی جاسوسی کے حجم پر تشویش
دسمبر
نیتن یاہو کی کابینہ نازی ہے:صیہونی سابق وزیر جنگ
مئی
امریکی ذہنیت پر سرد جنگ کا غلبہ
مارچ
اقوام متحدہ کو سعودی گمراہ کن پروپیگنڈے کے ساتھ نہیں چلنا چاہیے:انصاراللہ
مئی
ترکی میں موساد کا جاسوس گرفتار
جون
دہشت گرد ریاست اسرائیل کی فوج نے غرب اردن سے سینکڑوں حماس رہنماؤں کو گرفتار کرلیا
جولائی
فلسطینی ریاست کے بارے میں نیتن یاہو کا بیان
فروری
پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن دوبارہ آغاز ہوگیا
اکتوبر